• صارفین کی تعداد :
  • 5805
  • 4/12/2013
  • تاريخ :

امام خميني رح اميد کي ايک کرن

امام خمینی (رح)

امام خميني رح کي شخصيت کے بارے ميں جاننے کي ضرورت ہے

امام خميني رح  کے بارے ميں ايک رپورٹ

اسلامي انقلاب اور محکوم قوميں کي اميد

اسلامي انقلاب ايران اور اسلامي بيداري

7- فلسطين کے  لوگوں کے ليۓ امام خميني رح ايک اميد کي کرن اور استکبار کے خلاف مقابلہ کرنے کي ايک اميد تھے -

8-  انتفاضہ کے دو سالوں ميں کسي بھي دوسرے مسئلے نے حضرت امام خميني رح کي رحلت سے زيادہ ملت فلسطين کو متاثر اور غمگين نہيں کيا ہے -

7-  استکبار کا مقابلہ کرنے کے ليۓ امام خميني کي شخصيت فلسطينيوں کے ليے اميد کي ايک کرن  ثابت ہوئي ہے -

8- ہم حضرت امام خميني رح کي تصاوير کو چھپا کر سرزمين فلسطين لے جايا کرتے تھے اور انہيں مساجد اور گھروں پر آوايزاں کيا کرتے  تھے -

10- فلسطين کے جوان اور مجاہد ان سے  والہانہ محبت کرتے تھے اور امام کي تصاوير کو اپنے در و ديوار پر آويزاں کرتے تھے -

11- اسرائيل کي جيلوں ميں امام خميني کي تصاوير مجاہدين کو روحاني قوت  بخشتي ہيں ، اسرائيل ہميں امام کے عکس سے ہرگز بھي دور نہيں کر سکتا تھا - اگر ايک تصوير کو وہ اٹھا کر لے جاتے تو ہم اس کي جگہ دوسري تصوير کا انتظام کر ليا کرتے تھے -

12- صھيونستي ابتدا ميں بےحرمتي کرتے تھے اور تصاوير کو پھاڑ ديتے تھے ليکن  لوگوں کے خشم آلود  ردعمل سے انہيں اندازہ ہوا  يہ اس کام کا نتيجہ کتنا بيانک ہے -

13-   ظالم اور بدمزاج صھيونيزم کو معلوم ہو گيا کہ امام کي تصوير ہر ايک فلسطيني کے دل ميں بسي ہوئي ہے  اور اب فسطينيوں کے اصرار اور  تصوير کي حفاظت کے ليۓ جذبہ کي وجہ سے اس  معاملے کو نظر انداز کرنے ميں ہي بہتري ہے-

ان کلمات اور عبارات کي حقيقت  کيا محض تعارف کے ليۓ ہے ؟  يہ کلمات کہ جن کے سمجھنے سے انسان کا بدن لرز اٹھتا ہے  آخر کس چيز کو ظاہر کرتے ہيں ؟ يہ  باتيں شاعرانہ حالت ميں کہي گئي ہيں يا  شوق  اور رغبت کي بنا پر -

يہ باتيں ايک طرح کي جنگ ہے کہ جس نے صھيونزم درندوں کے شکنجے اور جيل کي تلخي جھيلي اور رگ و پوست سے لے کر ہڈيوں  تک اس کي وحشت کے ساتھ اس کو محسوس کيا -  يہ بيانات  خود بيداري کي ايک روشن مثال ہے ، جنگ کرنے کي  قيمتي ياديں ہيں کہ جو ہر لمحہ امام خميني کي  عمر کے ساتھ تھيں -  ( جاري ہے )

شعبہ تحرير و پيشکش تبيان