• صارفین کی تعداد :
  • 5035
  • 4/12/2013
  • تاريخ :

اسلامي انقلاب ايران اور اسلامي بيداري

اسلامی بیداری

اسلامي انقلاب کے متعلق امام خميني رح کے نڈر فيصلے

امام خميني رح کي شخصيت کے بارے ميں جاننے کي ضرورت ہے

امام خميني رح  کے بارے ميں ايک رپورٹ

اسلامي انقلاب اور محکوم قوميں کي اميد

لبنان کے مسلمان ديہاتي جن کا ديني شعور بيدا ہو چکا ہے اور امام خميني رح سے الہام ليتے ہيں ، انہوں نے اسرائيل کو ايسے زخم لگاۓ ہيں کہ کسي بھي دوسري قوت نے گذشتہ چاليس سال ميں ايسے زخم نہيں لگاۓ ہونگے - "

جس طرح پہلے بھي اشارہ کيا ہے کہ اگر ہم صرف فلسطين کے رہبروں ، انقلابيوں اور مجاہدين کو اسلامي انقلاب کے  فلسطين کے انقلاب پر پڑنے والے اثرات کي نظر سے ديکھيں  تو يہاں اس بات کي وضاحت کے ليۓ کئي جلدوں پر کتابيں  لکھ  دي جائيں تب کہيں جا کرکے ان کي تھوڑي بہت وضاحت ممکن ہو -

حضرت امام خميني رح کے ايک ساتھي اور ارادت مند جناب ڈاکٹر فتحي ابراھيم نے جہاد اسلامي فلسطين  کے حوالے سے  اسلامي انقلاب کي وسعت اور اس کے لبنان اور فلسطين پر   پڑنے والے اثرات پر بات کرتے  ہوۓ کہا -

ان کے بيانات پر بات کرنے سے پہلے  ہم ان کي درمند باتوں سے حاصل شدہ معلومات پر بات کرتے ہيں  جو درج ذيل ہيں -

1- امام خميني رح کے انقلاب کے برابر کوئي بھي انقلاب ملت فلسطين  پر ھيجاني کيفيت طاري کرنے ميں کامياب نہيں ہوا ہے -

2- ايران کے اسلامي انقلاب نے فلسطين کے اس اعتقاد کو تبديل کيا ہوا ہے کہ يہوديوں کو شکست دينا امکان پذير ہے -

3-  اسلامي انقلاب نے فلسطين کے لوگوں کو يہ سکھايا ہے کہ جس طرح ايران کے شاہ نے اسلامي انقلاب کے ہاتھوں شکست کھائي ہے اسي طرح دنيا کے بڑے شيطان امريکہ اور اسرائيل کو بھي شکست سے دوچار کيا جا سکتا ہے -

4-  اسلامي انقلاب نے ہميں سکھايا ہے کہ دين اسلامي سے الہام لے کر امري معجزہ حاصل کيا جا سکتا ہے -

5- فلسطين کي مجاھد ملت   ، اسلامي انقلاب اور اسلامي جمہوريہ ايران کو عزت و احترام کي نگاہ سے ديکھتي ہے -

6- ملت فلسطين حضرت امام خميني کو   امت کے ايک جاويد رہبر اور تاريخ اسلام کے ايک عظيم سپوت کے طور پر جانتي ہے - ( جاري ہے )

شعبہ تحرير و پيشکش تبيان