امام خميني رح کي شخصيت کے بارے ميں جاننے کي ضرورت ہے
دنيا اسلامي انقلاب کي حقيقت سے آشنا ہو
اسلامي انقلاب کے اثرات دنيا کے ہر کونے ميں
مغرب اور اسلامي انقلاب
اسلامي انقلاب کے متعلق امام خميني رح کے نڈر فيصلے
اب جبکہ ہم برسوں کے بعد امام کے مقابلہ کرنے کے طريقوں اور اہم فيصلوں کے بارے ميں سوچ رہے ہيں تو ضروري ہے کہ اس بات کا اقرار کريں کہ امام ايمان اور يقين کے حامل تھے کہ دوسرے اس منزل سے ہزاروں کلوميٹر فاصلے پر تھے - عام طور پر ايسے موقع پر جب ايسے افراد جو فيصلہ کرنے ميں کمزور ہوتے ہيں اکثر چند لوگوں کو جمع کرکے ان کے ساتھ موضوع کے بارے ميں بحث کرتے ہيں ليکن امام نے تحريک کے آغاز سے ہي چھوٹي سي ترديد کو بھي اپنے نزديک نہيں آنے ديا تھا - اس ليۓ امام کو اس وقت شوراي انقلاب کے يقين کي ضرورت نہيں تھي -
حضرت امام خميني کي شخصيت کے بارے ميں درست شناخت کے بارے ميں جو مسائل بيروني دنيا کو درپيش ہيں وہ اس ليۓ ہيں کہ بدقسمتي سے نيوز ايجسنياں ، رپورٹر، ميڈيا ، اخبارات، جرائد وغيرہ کو يہودي اور امريکي لابي کنٹرول کر رہي ہے اور ان نشرياتي اداروں پر يہودي اور امريکي بےپناہ سرمايہ خرچ کرکے دنيا ميں پروپيگنڈا کر رہے ہيں -
اس بات ميں ذرا بھي شک نہيں ہے کہ مغربي ميڈيا کا کردار اسلامي دنيا اور مسلمان شخصيات کے بارے ميں ہميشہ سے منفي رہا ہے ليکن ايراني قوم جس نے امام خميني رح کي شخصيت کو قريب سے ديکھا ہے وہ جانتے ہيں کہ انہيں کتنا عظيم رہبر امام کي صورت ميں عطا ہوا ہے -
يہ الگ بات ہے کہ استکباري قوتوں نے حضرت امام خميني کي شخصيت کو کمزور کرنے کے ليۓ بے پناہ سازشيں تيار کيں ليکن خدا کا ارادہ تھا کہ اپنے ايک ولي کي زمين پر مدد کرے تاکہ اس کا دين زمين پر طاقت ور ہو - يوں مغربي سازشيں ناکام ہوئيں اور امام کا وجود ايرانيوں اور مسلمانوں کے دلوں ميں خورشيد کي طرح چمک رہا ہے - لاکھوں جھوٹي اور من گھڑت داستانوں ميں ايک حيرت انگيز واقعے پر بات کرتے ہيں - ( جاري ہے )
شعبہ تحرير و پيشکش تبيان