• صارفین کی تعداد :
  • 2884
  • 4/12/2013
  • تاريخ :

مغرب اور اسلامي انقلاب

ايران کا پرچم

ٹرنرکے بيانات اور  اسلامي انقلاب

اسلامي انقلاب کے متعلق حقائق 

دنيا اسلامي انقلاب کي حقيقت سے آشنا ہو

اسلامي انقلاب کے اثرات دنيا کے ہر کونے ميں

اس ميں ذرا بھي شک نہيں ہے کہ  آج بھي مغربي دنيا نے  امام خميني رح کي شخصيت کے تمام پہلوؤ ں کو نہيں سمجھا ہے -  البتہ مغرب نے کوشش کي ہے کہ دو لحاظ سے امام کي شخصيت کي دقيق ، جامع اور مکمل جانکاري حاصل کر پاۓ-  پہلي يہ کہ امام کو پہچان کر انقلاب کے ابتدائي دنوں ميں اس پر قابو پانے کي کوشش کرتے اور دوسري يہ کہ  امام کي پہچان کرکے مستقبل ميں محتاط رہيں اور اگر انہيں خوبيوں کا حامل کوئي دوسرا شخص اسلامي دنيا ميں ابھرتا ہوا نظر آۓ  تو اسے بروقت کنٹرول کيا جا سکے - اسي ليۓ ان کي کوشش ہے کہ امام کي شخصيت کے بارے ميں زيادہ سے زيادہ اطلاعات جمع کريں -

ابتدا ميں امريکہ کو ايسے افراد کي تلاش تھي جو امام کے بہت قريب ہوں - يعني يا تو امام ان کي بات مانتے ہوں يا انہيں اپنے نزديک رہنے کي اجازت دے ديں تاکہ ان سے امام کے متعلق اندر کي خبريں حاصل کر پائيں کيونکہ پوري تاريخ سے لے کر اس وقت تک کسي ايسے شخص سے ان کا سامنا نہيں  ہوا تھا -

13 بہمن سن 1357 ہجري شمسي کو ايسوسي ايٹڈ پريس ميں  چھپنے والي خبر پوري دنيا ميں پھيل گئي - اگرچہ اس خبر کو دينے والا ايک ايراني ہے مگر ليکن امام کي شخصيت کے بارے ميں پہچان اور امام کے مقابلہ کرنے کے طريقوں کے بارے ميں ان کي مدد کرتا تھا -

اس رپورٹ کے منظر عام پر  آنے کے بعد معلوم ہوا کہ حتي کہ حضرت امام خميني رح کے نزديک ترين پيروکار اور ساتھي خواہ وہ تحريک کے آغاز سے ہمراہ تھے خواہ وہ انقلاب کي کاميابي کےبعد خاص شرائط کي بنا پر اپنے  ملک چلانے کے ليۓ ہمراہ تھے ، يہ سب کے سب بيروني دنيا والوں کے ليۓ امام کے ساتھي ہي تصور ہوتے تھے  - مثال کے طور پر مرحوم بازرگان  - يہ سب ساتھي  امام کے  مستقبل کے فيصلوں ، سياست اور خاص طرح کے طور طريقوں سے بےخبر ہوتے تھے - امام کے ساتھيوں ميں سے کوئي بھي  ارد گرد کے مسائل کے بارے ميں امام کے فيصلوں سے آگاہ نہيں ہو پاتا تھا - مثال کے طور پر مرحوم بازرگان پيرس ميں   حتي امام کے " شوراي انقلاب اسلامي " کي تشکيل کے فيصلے سے بھي آگاہ نہيں تھے - ( جاري  ہے )

شعبہ تحرير و پيشکش تبيان