• صارفین کی تعداد :
  • 3156
  • 4/12/2013
  • تاريخ :

اسلامي انقلاب کے متعلق حقائق 

ايران کا پرچم

ٹرنرکے بيانات اور  اسلامي انقلاب

جناب ھوبر ، يہ اس شخص کے بيانات ہيں جو مجہز ترين امکانات اور مضبوط خفيہ اطلاعات ، جاسوسوں  کے ساتھ ہر لمحہ اسلامي انقلاب پر نظر رکھے ہوۓ  تھا اور  جس نے ايران کے مسائل کا روز روشن کي طرح  مطالعہ کيا -

يہ اس شخص کا اقرار ہے جسے اس کي حکومت نے سالہا سال ايران ميں تنہا رکھا اور اس کي حمايت کرتے ہوۓ اسے ہر طرح کي سہوليات ديں اور اس پورے علاقے کو کنٹرول کرنے کي ذمہ داري اسے سونپي اور اس شخص سے يہ توقع کي جا رہي تھي کہ وہ سعودي عرب ،عراق ، متحدہ عرب امارات اور دبي کو بھي کنٹرول کرے -

مسٹر ٹرنر کو يقين تھا کہ انقلاب کي کاميابي کو روکنے  کے ليۓ شاہ کے  پاس مناسب وقت اور  مواقع موجود تھے جہنيں اس نے کھو ديا - ايسے مواقع جن  پر بروقت اقدام کے ساتھ شاہ اپني افواج پر گرفت مضبوط کر سکتا تھا -  البتہ يہ بيان  تھوڑا سا  دعوے  سے مشابہ ہے اور اس ميں شايد حقائق نہ ہوں کيونکہ امريکہ نے انقلاب کے اوج پر ايک امريکي جنرل بنام ھايزر کو تھران ميں معاملات کو بہتر طريقہ سے کنٹرول کرنے کے ليۓ بھيجا تھا  اور اس وقت تک امريکي ماہرين ، شاہي فوج اور حکومت کے نمائندے اور خود شاہ بھي ايران ميں موجود تھے ليکن پھربھي ان سے کچھ کام نہ ہو سکا -

اسلامي انقلاب کو روکنے کے ليۓ ان کے ذہنوں ميں دسيوں تراکيب اور نقشے تھے ليکن وہ سب کے سب ملت کے عزم و خواہش ، امام اور ارادہ الہي کے سامنے دھرے کے دھرے رہ گۓ -

جناب ٹرنر ، جنرل ھايزر ، سوليوان اور دوسري دسيوں شخصيات جو اپني عمر کے تجربات کے ساتھ حتي سي آئي اے کے انچارج بھي اپني تمام اطلاعات اور صلاحيتوں کے باوجود ايراني فوج کے عقيدتي تفکرات  سے بے خبر تھے -  اب جناب بازرگان کے اس بيان پر توجہ کرتے ہيں  جو زيادہ دقيق تھا -

مرحوم بازرگان نے  13 بہمن سن  1357 ہجري شمسي کو انقلاب کے عروج پر فوج اور انقلابي عوام کے درميان جاري مقابلے کے موقع پر  ايسوسي ايٹڈ پريس کو  انٹرويو ديتے ہوۓ ايک سوال  پر کہ کيا   امام خميني رح کے دل ميں فوج کي جوابي کاروائي کا خوف ہے يا نہيں ؟  انہوں نے کہا ! "  فوج کے زيادہ تر افسران نے  آيت اللہ  کے ساتھ اظہار وفاداري کي ہے اور بعض نے  اپنے اعمال سے ظاہر کيا ہے کہ وہ آيت اللہ خميني کي تحريک کے حامي ہيں " -  ( جاري ہے )

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان