ايران کے ايٹمي پروگرام پر مذاکرات کا نيا دور
آلماتے ميں مذاکرات کا دوسرا دور
اوباما کے دور حکومت ميں ايک اہم امريکي مذاکرہ کار گيري سيمور کا کہنا ہے کہ انہيں اس بات کي اميد نہيں ہے کہ آلماتے ميں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور کو کوئي کاميابي مل سکے گي - گيري سميور کے مطابق مذاکرات ميں شامل دونوں فريق ڈپلوميسي کا سہارا ليتے ہوۓ مذاکرات کو اپنے مقاصد کے ليۓ استعمال کريں گے يعني ان مذاکرات ميں ايرانيوں کي يہ کوشش ہو گي کہ وہ يہ ثابت کريں کہ مذاکرات ميں پيشرفت ہوئي ہے اس ليۓ مزيد پابنديوں کا کوئي فائدہ نہيں ہے جبکہ امريکہ اور يورپي ممالک يہ ثابت کرنے کي کوشش کريں گے کہ ايران کا رويہ بہت سخت اور غير معقول ہے اس ليۓ ايران پر مزيد اقتصادي پابندياں عائد کر دي جائيں - سيمور کے مطابق فريقين ميں اعتماد سازي کي فضا بحال نہيں ہو پاۓ گي - 1+5 ممالک يہ چاہتے ہيں کہ ايران قم ميں جاري ايٹمي مرکز کي تعمير بند کر دے ، 20 فيصد تک يورينيم کي افزودگي روک دے اور اب تک افزودہ ہونے والي بيس فيصد يورينيم کو دوسرے ممالک کو منتقل کر دے اور اس کے جواب ميں ايران پر اقتصادي پابنديوں ميں کچھ کمي لائي جاۓ - اس کے برعکس ايران کا يہ کہنا ہے کہ بيس فيصد تک يورينيم کي افزودگي کو روکنے کے وعدے پر ايران پر عائد تمام اقتصادي پابنديوں کو ہٹا ديا جاۓ -
قزاقستان کے دارلحکومت آلماتے ميں ايران اور 1+5 کے درميان مذاکرات کا پہلا دور اسفند مہينے کي 18 اور 19 تاريخ کو ہوا تھا اور اس موقع پر مذاکرات کے دوسرے دور پر اتفاق راۓ ہوا تھا جو ابھي ايراني مہينے فروردين کي 16 اور 17 تاريخ کو ہونے والا ہے - گروپ پانچ جمع ايک نے تقريبا ايک ماہ قبل آلماتے ميں ايران پر عائد بعض پابندياں کم کرنے کي تجويز پيش کي تھي- يورپ نے جن پابنديوں ميں نرمي کي تجويز پيش کي تھي وہ زيادہ اہميت کي حامل نہيں تھيں بلکہ ان کا تعلق سونے ، پيٹروکيميکل مصنوعات اور بينکنگ کے شعبوں سے تھا اور وہ بھي بڑے محدود پيمانے پر حالانکہ اس بات کي توقع کي جا رہي ہے کہ آئندہ مذاکرات ميں اين پي ٹي معاہدے کے تناظر ميں يورينيئم کي افزودگي کے ايران کے حق کو تسليم کيا جائے گا اور پرامن ايٹمي ٹيکنالوجي کے لۓ باہمي تعاون کے سلسلے ميں ايک جامع پيکج پيش کيا جائے گا- ( جاري ہے )
تحرير : سيد اسداللہ ارسلان
پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان