• صارفین کی تعداد :
  • 958
  • 4/12/2013
  • تاريخ :

آلماتے ميں مذاکرات کا دوسرا دور

آلماتے ميں مذاکرات کا دوسرا دور

ايران کے ايٹمي پروگرام پر  1+5 ممالک  کے ساتھ مذاکرات کا جديد دور قريب ہے اور  ان مذاکرات کے منفي رخ کو  پيش کرنے کے ليۓ يورپي ممالک اور امريکي نشرياتي  اداروں نے  اپنے پروپيگنڈے کا آغاز کر ديا ہے  اور  ايک بار پھر سے ان مذاکرات کو ناکام بنانے کي کوشش کي جا رہي ہے -   دنيا کا ہر صاحب عقل انسان يہ بہ آساني يہ سمجھ سکتا ہے کہ ايران حق پر ہے اور ايٹمي توانائي کا پرامن حصول  ہر قوم کا حق ہے -  امريکہ اور دنيا کي دوسري غاصب قوتيں يہ بھي اچھي طرح سے جانتي ہيں کہ ايران کو ڈرايا نہيں جا سکتا ہے مگر پھر بھي وہ مختلف طرح کے حربے استعمال کرکے يہ ثابت کرنے کي کوشش ميں مصروف ہيں کہ ايٹمي توانائي کا  حصول اور استعمال خاص ممالک کے ليۓ ہے اور اگر  ان ممالک کے علاوہ کوئي دوسرا ملک ايٹمي توانائي کو استعمال کرے تو وہ اسے اس کام کي اجازت نہيں ديں گے -

  خبر رساں  ادارے ريوٹرز  ميں چھپنے والي   دو امريکي ريسرچ اداروں کي  ايک رپورٹ کے مطابق  ايران کا ايٹمي پروگرام بمباري سے کبھي بھي  تباہ نہيں ہو گا  اور  اس مسئلے کا واحد حل  ڈپلوميسي کو بتايا گيا ہے  جس سے ايران کے ايٹمي پروگرام کو پرامن رکھا جا سکتا ہے - اس بات ميں ذرا بھي شک نہيں ہے کہ ايران  توانائي سے  مالا مال ملک ہے اور  ايٹمي انرجي  کے علاوہ بھي  ايران ميں بہت سے ذرائع موجود ہيں جن کو بروۓ کار لا کر وہ اپني ضروريات کو ايک حد تک پورا کر سکتا ہے مگر  دنيا کے دوسرے ممالک  کي مانند  ايٹمي انرجي کا حصول  ايران  کا  حق ہے - ايٹمي انرجي  سے بہت ہي  سستي بجلي بنائي جا سکتي ہے جس سے ايران اپني ضروريات کو باآساني پورا کرنے کے قابل ہو جاۓ گا -  اس ادارے کي رپورٹ ميں  يہ قبول کيا گيا ہے کہ ايران کبھي بھي اپنے اس حق سے دستبردار نہيں ہو گا  خواہ اس کے ليۓ اسے کوئي بھي قيمت ادا کرني پڑے ، اس ليۓ بہتر يہي ہو گا کہ ايران کو  کم سطح پر يورينيم  افزودہ کرنے کي اجازت دے دي جاۓ جس سے وہ اپني توانائي کي ضروريات کو پورا کرے  -  ( جاري ہے )

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحریریں:

کوئٹہ  پھر سے لہولہان