آلوۆ ں اور پلک کا سوپ
پالک ميں فولاد ہوتا ہے اور آلو ايک غذائيت سے بھر پور سبزي ہے دونوں کو سوپ کي صورت ميں بنائيں يا سالن ہر طرح سے صحت بخش ہيں- يہ سوپ جلد ہضم ہوتا ہے جسم کو توانائي اور گرمائي ديتا ہے-
اشياء:
زيتون کا تيل | دو چائے والے چمچ |
جوالہسن و پياز | ايک ايک عدد |
پالک | ايک گٹھي |
آلو | 250 گرام (چھلکے اتار کر باريک کاٹ ليں) |
مرغي کي يخني | چار کپ |
Skim ملک پوڈر | آدھا کپ |
نمک و سياہ مرچ | حسب ذائقہ |
ترکيب:
تيل ميں کٹا ہوا پياز اور اہسن بھونيں جب نرم ہو جائيں-
تو کٹے ہوئے آلو ڈال کر بھونيں پھر دھلي اور کٹي ہوئي پالک بھي ڈال ديں-
پالک نرم پڑ جائے تو يخني ڈال کر دھيمي آنچ پر ڈھانپ کے پکائيں- (تقريبا پندرہ منٹ)
تمام مرکب بلينڈر کريں اور ساتھ ہي خشک دودھ بھي ڈال ديں-
دوبارہ پين ميں ڈال کر گرم کريں- (ابال نہ آئے)
نمک اور سياہ مرچ شامل کر ديں- ہموار سا سوپ تيار ہوجائے تو پيالے ميں ڈال کر اوپر ليموں کي آدھي کاش اور دھنيا کي پتي سجا ديں-
ساتھ ليمن جوس بھي رکھيں کيونکہ پالک کے فولاد کو جزو بدن بنانے کے ليے وٹامن سي کي ضرورت ہوتي ہے- يا خود ہي ذائقہ کے مطابق سوپ ميں ليمن جوس ملاديں-
شعبہ تحرير و پيشکش تبيان
متعلقہ تحريريں:
بيک شدہ مچھلي