• صارفین کی تعداد :
  • 5275
  • 4/12/2013
  • تاريخ :

ويئل کے مزے دار ڈش

ويئل کے مزے دار ڈش

ويئل بہت ہي نرم اور جلد گلنے والا گوشت ہوتا ہے- اسے کاغذي باريک کٹوا کر اس ڈش کے ليے استعمال کريں- کچھ ملکوں ميں منجمد صورت ميں کاغذي باريک کٹا ہوا گوشت بازار ميں عام ملتا ہے- شايد آپ کے ملک ميں موجود نہ ہو- تا ہم وئيل کے ٹکڑے کو اتني دير فريز ميں رکھيں کہ وہ نيم منجمد ہوجائے اب تيز چھري سے کاغذي پارچے آساني سے کٹ جائيں گے- تازہ گوشت کو اتنا باريک کانٹا مشکل ہے-

اشياء:

ميدہ  ايک کھانے والا چمچ
نمک اور تازہ پسي سياہ مرچ آدھا آدھا چائے والا چمچ
ويئل باريک پارچے (کاغذي)  آدھا کلو
تيل يا مارجرين   تين کھانے والے چمچ
تازہ ليموں   ايک عدد ( باريک سلائيز شدہ)
تازہ ليمون کا جوس  اور پاني  3/1 کپ ہر ايک
باريک کٹے پارسلے دو کھانے والے چمچ

 

ترکيب:

ميدے ميں نمک و سياہ مرچ ملا ديں اور گوشت کے باريک پارچوں پر دونوں طرف مل ديں-

کھلے فرائنگ پين ميں آدھا تيل يا مارجرين ڈال کر درمياني آنچ پر گرم کريں اور آدھے پارچے ڈال کر تليں جب کنارے گولڈن سے ہونے لگيں تو نکال ليں اور پھر بقيہ تيل ڈال کر بقيہ پارچے اسي طرح فرائي کر کے نکال ليں-

اب پين ميں جو جوس بچا ہوا ہے اس ميں تازہ ليموں کے قتلے ڈاليں ساتھ ہي پاني اور ليمن جوس بھي ڈال ديں اور گرم کريں-

اب تلے ہوئے پارچے اور حسب ذائقہ نمک شامل کر ديں اور ايک دو منٹ تک گرم کريں-

ڈش ميں نکال کر پارسلے چھڑک ديں اور پيش کريں-

في کس 3/1+2 اونس وئيل بمعہ ليمن ساس = 265 حرارے ہوں گے-

شعبہ تحرير و پيشکش تبيان

متعلقہ تحريريں:

بيف روسٹ