آرنلڈ آمليٹ
انڈوں ميں فولاد اور تھوڑي سي مقدار کيلشيم ، سلفر، فاسفورس، وٹامن اے اور ڈي کي ہوتي ہے- زردي کي نسبت زردي ميں زيادہ قوت پائي جاتي ہے- اور زردي ميں جو فولاد موجود ہوتا ہے وہ تب تک جزو بند نہيں بنتا جب تک کھانے ميں "وٹامن سي" موجود نہ ہو- لہذا جب بچوں کو انڈا کھلانا ہو تو ايک چمچ اورنج جوس بھي ضرور پلانا چاہيئے-
اشياء:
بھاپ ميں پکي مچھلي کا گوشت | چار اونس |
انڈے | تين عدد |
کش شدہ پنير | دو اونس |
نمک و سياہ و مرچ | حسب ذائقہ |
تازہ کريم | دو کھانے والے چمچ |
کينولہ تيل | دو چمچ |
ترکيب:
ايک چمچ تيل گرم کر کے مچھلي کے باريک شدہ گوشت کے ٹکڑے ہلکے سے فرائي کر ليں- ساتھ ايک چمچ کريم بھي ملا ليں-
انڈوں کي سفيدياں الگ کر کے خوب پھينٹ ليں-
زردياں اور ايک چمچ تازہ کريم، نمک سياہ مرچ خوب پھينٹ کر سفيديوں ميں ملا ديں بمعہ گوشت-
ايک چمچ تيل گرم کر کے انڈوں کا آميزہ ڈال ديں- نيچے سے براۆن ہوجائے تو پليٹ (جو کہ اوون پروف ہو)
ميں نکال ليں- اوپر پنير چھڑک کر گرم شدہ اوون ميں رکھ ديں تا کہ اوپر سے بھي گولڈن براۆن کر ليں- گرم گرم ديں تا کہ اوپر سے بھي گولڈن براۆن کر ليں- گرم گرم پيش کريں-
دو افراد کے ليے کافي ہے-
في کس آدھا آمليٹ 250 حرارے ہوں گے-
شعبہ تحرير و پيشکش تبيان
متعلقہ تحريريں:
بھري ہوئي مرچ