رين ڈينگ
بڑا مختلف سا نام ہے يہ- مجھے مختلف ممالک کي ڈشز سيکھنے کا شوق غالبا اپني ماں سے ورثہ ميں ملا ہے وہ اپنے زمانے ميں روائتي کھانوں کے ساتھ ساتھ منفرد قسم کے غير ملکي کھانے بھي بنايا کرتي تھيں- ان کي خوبصورت يادوں کے ساتھ ان کے يہ کھانے آج بھي ميرے ذہن ميں زندہ ہيں اور دن ميں کئي بار انہيں مختلف حوالوں سے ياد کرتي ہوں يہ ڈش انڈونشيا کي ہے اور وہاں چند روزہ قيام کے دوران ميں نے سيکھي تھي اور اب کسي حد تک اس کے حرارے کم کر کے پيشکش کرتي ہوں-
اشياء:
عمدہ بيف | آدھا کلو (پارچے) پسندے |
ہري پياز | چھ عدد |
لہسن | تين جوئے |
ادرک | ايک ٹکڑا |
سونف، دھنيا پوڈر، سفيد زيرہ پوڈر، لال اور سياہ مرچ پوڈر ايک | ايک چائے والا چمچ |
تازہ ناريل و بڑا پياز | ايک ايک عدد |
لونگ | چھ عدد |
نمک | حسب ذائقہ |
ترکيب:
گوشت کے ٹکڑے کر ليں اور ہري پياز، ادرک لہسن پيس کر ملا ديں- اس کے ساتھ ہي تمام خشک مصالحے بھي ملا ديں-
پياز کاٹ کر رکھ ليں-
کش شدہ ناريل سے تين بڑے چمچ لے کر خشک بھون ليں اور بقيہ ناريل ميں ايک کپ کھولتا پاني ڈال کر رکھ ديں پھر بلينڈ کر کے دودھ نکال ليں-
ايک کھانے والا چمچ تيل گرم کر کے پياز اور لونگ ڈال کر بھونيں پھر مصالحے لگا کر گوشت ڈال کر بھونيں-
جب بھن جائے تو ناريل سے نکلا ہوا دودھ ڈال ديں اور ڈھانپ کر پکائيں ساتھ ہي بھنا ہوا ناريل بھي ڈال ديں- گوشت گل جائے تو نمک چکھ ليں کمي ہو تو مزيد ڈال ليں- جشکہ چاولوں کے ساتھ پيش کريں- گوشت پر پياز کے چھلے کاٹ کر ڈاليں اور تھوڑي سي تلي ہوئي خستہ پياز بھي چھڑک ديں- چار لوگوں کے ليے پوري ڈش ميں 1200 حرارے ہوں گے- في کس 300 حرارے-
پيشکش: شعبہ تحرير و پيشکش تبيان
متعلقہ تحريريں:
پھولا پھولا سا آمليٹ