ديني جماعتوں کے رہنماوں کا غير رسمي اجلاس
سيکرٹري جنرل جماعت اسلامي پاکستان لياقت بلوچ کي رہائش گاہ پر ديني جماعتوں کے رہنماؤ ں کا غير رسمي اجلاس ہوا- تمام رہنماؤ ں نے انتخابي صورتحال پر تبادلہ خيال کيا اور ديني جماعتوں کے درميان سيٹ ايڈجسٹمنٹ پر گفتگو کي-
ابنا: سيکرٹري جنرل جماعت اسلامي پاکستان لياقت بلوچ کي رہائش گاہ پر ديني جماعتوں کے رہنماؤ ں کا غير رسمي اجلاس ہوا- اجلاس ميں جمعيت علمائے پاکستان سے قاري زوار بہادر، جمعيت علمائے اسلام (ف) کے مولانا امجد خان، اسلامي تحريک پاکستان کے حافظ کاظم رضا، جمعيت علمائے اسلام سينئر کے مولانا حسين احمد اعوان، جماعت اسلامي کے ڈپٹي سيکرٹري جنرل ڈاکٹر فريد احمد پراچہ، حافظ ساجد انور، سيکرٹري جنرل جماعت اسلامي پنجاب نذير احمد جنجوعہ اور اميرالعظيم شريک ہوئے-
تمام رہنماؤ ں نے انتخابي صورتحال پر تبادلہ خيال کيا اور ديني جماعتوں کے درميان سيٹ ايڈجسٹمنٹ پر گفتگو کي- لياقت بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس سے پنجاب ميں ديني جماعتوں کے تعلقات بھي بہتر ہوں گے اور ديني جماعتيں آپس ميں مشاورت کرکے انتخابي تعاون کے ليے وسيع بنيادوں پر اجلاس منعقد کريں گي- چند دنوں ميں ديني جماعتيں مثبت پيش رفت کريں گي- انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامي کا سيٹ ايڈجسٹمنٹ کے حوالے سے کسي جماعت کے ساتھ نہ کوئي وعدہ تھا اور نہ ہي کسي قسم کي يقين دہاني تھي يہ سياست انتخاب کي دنيا ہے، بات چيت کا عمل تو جاري رہے گا-
قاري زوار بہادر نے کہا کہ ايم ايم اے کي بحالي کے ليے کوششيں جاري ہيں، پنجاب ميں بھي تمام قائدين کو متحد ہونا چاہيے، دو تين روز ميں قوم کو خوشخبري سنائيں گے، ہمارا آج اکٹھا ہونا ہي قوم کے ليے مثبت پيغام ہے- مولانا امجد خان نے کہا کہ آج ديني جماعتوں کا اجلاس غير رسمي تھا، تاہم اس ميں غور ہوا کہ ديني جماعتوں کا ووٹ تقسيم نہيں ہونا چاہيے اور ديني جماعتوں کے درميان انتخابات ميں سيٹ ايڈجسٹمنٹ پر غور ہوا ہے-