• صارفین کی تعداد :
  • 727
  • 4/11/2013
  • تاريخ :

کراچي ميں بڑے پيمانے پر دہشت گردي کا خطرہ

کراچي ميں بڑے پيمانے پر دہشت گردي کا خطرہ

کراچي ميں بڑے پيمانے پر دہشت گردي کا خطرہ ہے. دھشتگردي کي اس لہر ميں سياسي و مذھبي رہنماوں سميت پوليس افسران، ججز اور اعلي عہدوں پر تعينات 32 شخصيات کي جان کو خطره ہے.

ابنا: حساس اداروں کے مطابق کراچي ميں بڑے پيمانے پر دہشت گردي کا خطرہ ہے. دھشتگردي کي اس لہر ميں سياسي و مذھبي رہنماوں سميت پوليس افسران، ججز اور اعلي عہدوں پر تعينات 32 شخصيات کي جان کو خطره ہے.

اس بات کا انکشاف حساس اداروں نے کيا ہے اور ملک بھر کي اہم شخصيات کو کراچي ميں سرگرمياں محدود کرنے کا مشورہ ديا ہے اور کہا هے کہ لشکر جھنگوي، تحريک طالبان اور جند اللہ ان شخصيات کو نشانہ بنا سکتے ہيں.

آج حيدر آباد ميں متحدہ قومي مومنٹ کے صوبائي اميدوار کے قتل کے ساتھ ہي انتخابات ميں تشدد اور لا قانونيت کا آغاز ہو گيا ہے اور اس دہشتگردي اور تشدد ميں مزيد اضافہ کے خدشات کا بڑے پيمانے پر اظہار کيا جا رہا ہے.