• صارفین کی تعداد :
  • 6202
  • 2/25/2013
  • تاريخ :

کم کھانے ميں پوشيدہ حکمت

کم کھانے ميں پوشيدہ حکمت

اسلام ميں زيادہ کھانے کي مذمت

کھانے کے آداب

کھانا کھانے ميں مستحب و مکروہ باتيں

کھانے کے اسلامي اصول

ج ــ طول عمر

حضرت لقمان  عليہ السلام کا فرمان ہے کہ  اگر انسان کي خوراک تھوڑي ہو تو وہ زيادہ زندہ رہتا ہے -  (المواعظ العدديّة، 71)

کم  کھانے کے باطني فوائد

الف ــ  سوچ کي پاکيزگي

امام علي عليہ السلام کا فرمان ہے کہ :   جس کسي کي خوراک کم ہو ، اس کي سوچ پاک ہو جاتي ہے -  (غرر الحکم، ح 8462 ،عيون الحکم و الواعظ ،ص456 ،ح 8236)

ب ــ فروغ دل

نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ  اگر کوئي ( شخص ) اپني خوراک کو کم کرے تو  اس کا  دل  نور سے سرشار ہو جاۓ گا -  (الفردوس،ج1، ص290 ،ح1138 عن أبي هريرة، کنز العمّال، ج15، ص 244،ح40772)

نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ جو کوئي چاہتا ہے کہ خود کو شيطان کي قيد سے آزاد کرے ، اس کے ليۓ ضروري ہے کہ اپنے جسم کي اضافي چربي کو کم کھا کر  ختم کرے کيونکہ  ايسي صورت ميں وہ فرشتوں کے حضور بہرہ ياب ہو سکتا ہے اور جو کچھ خدا کے نزديک ہے اس پر صحيح اور خوب فکر کرے -

ج ــ  شيطان سے نجات

پيغمبر خدا ( ص )   نے فرمايا  :  کم کھانے اور پينے کے  ساتھ اپنے نفس کے ساتھ جہاد کرو تاکہ فرشتے تمہارے اوپر اپنے ساۓ کو گسترش ديں  اور شيطان تم سے بھاگ جاۓ -

 (تنبيه الخواطر،ج2،ص122)

نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے فرمايا :  خدا تعالي کے نزديک تم  ميں سے محبوب ترين وہ ہے جو سب سے  کم کھاتا ہے اور جس کا بدن ہلکا ترين ہے -

ه ــ درگاہ  خداوند تک رسائي

 حديث نبوي ہے کہ خوراک ميں کمي لانا ،  خدا کے نزديک بہت  اہميت رکھتا  ہے  - (تنبيه الخواطر،ج2، ص119) -

نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے فرمايا :  خدا تعالي کے نزديک تم  ميں سے محبوب ترين وہ ہے جو سب سے  کم کھاتا ہے اور جس کا بدن ہلکا ترين ہے - (کنز العمّال،ج15،ص261،ح40869)

امام صادق عليہ السلام نے فرمايا :  بندے کي خدا کے نزديک ترين حالت وہ ہے جب اس کا پيٹ ہلکا ہو -  (الکافي، ج6، ص269،ح4)

پيغمبر صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے فرمايا :  جس کسي کي خوراک کم ہو ، اس کا جسم سالم اور دل پاک ہو جاتا ہے اور  جس کسي کي خوراک فراوان ہو ،  اس کا جسم بيمار اور اس کا دل سخت ہو جاتا ہے -

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان