• صارفین کی تعداد :
  • 6299
  • 2/25/2013
  • تاريخ :

احاديث اور روايات ميں زيادہ کھانے کي مذمت

زیادہ کھانے کی مذمت

کھانا کھانے ميں  مستحب و مکروہ باتيں

کھانے کے آداب

آج کے اس جديد دور ميں تقريبا ہم سب ہي جانتے ہيں کہ زيادہ کھانے  سے انسان کا جسم موٹاپے کا شکار ہو جاتا ہے  اور موٹے جسم کے افراد بہت ساري بيماريوں کا شکار ہو جاتے ہيں مثلا  جسم پر چربي کي زيادتي ، دل کي بيمارياں ، ہائي بلڈ پريشر، ذيابطيس ، جوڑوں کا درد  اور اس جيسي بہت ساري دوسري بيمارياں کہ جن کے بارے ميں ہم بخوبي آگاہ ہيں -  ان سب باتوں سے ہٹ کر بھي موٹا انسان ظاہري طور پر  ديکھنے ميں بہت برا لگتا ہے  اور ايسي حالت ميں خود موٹے انسان کو بھي احساس کمتري کا احساس ہوتا ہے -  موٹا انسان  جب بھي کسي محفل ميں جاتا ہے   تب اسے اپنے موٹے جسم کي وجہ سے ذہني دباۆ محسوس ہوتا ہے -

اسلامي اصول انسان کو زيادہ کھانے سے منع کرتے ہيں اور اس بات کي طرف راغب کرتے ہيں کہ اپنے کھانے ميں اعتدال  برتو -  ہم نے اپني اس  تحرير ميں   پيغمبر صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم اور امامان شيعہ  کي کچھ احاديث  کا ذکر کيا ہے جو  اپنے پيروکاروں کو کم کھانے کي تلقين کرتي ہيں -  يہاں يہ بات ذہن ميں رکھيں کہ  ان روايات ميں  کم کھانے سے مراد  دبلا پتلا ہونا نہيں ہے بلکہ اس سے مراد يہ ہے کہ اپنے کھانے پينے ميں ميانہ روي سے کام لو  اور غذا کو  اعتدال کے ساتھ استعمال کرو  تاکہ انسان کا جسم صحت مند رہے اور  موٹاپے کي وجہ سے لگنے والي بيماريوں سے محفوظ رہ سکے -  بعض افراد ايسے بھي ہوتے ہيں جو  اپنے جسم کو بہت دبلا پتلا رکھنے کے ليۓ بہت کم مقدار ميں غذا مصرف کرتے ہيں جس کي وجہ سے ان کا جسم غذائي قلت کا شکار ہو جاتا ہے  اور يہ غذائي قلت بہت ساري بيماريوں کا پيش خيمہ ثابت ہوتي ہے مثلا ہڈيوں  کا کھوکھلا ہونا ، خون کي کمي ، لگاتار سر درد ، کمزوري اور چکر آنا وغيرہ وغيرہ -

مندرجہ ذيل روايت سے يہ بات عياں ہوتي ہے کہ اگر ہر کوئي قرآن اور آئمہ کي نصيحتوں پر عمل کرتا  تو بيماريوں اور جسماني مشکلات سے کافي حد تک محفوظ رہتا اور معاشرے ميں ہميں بہت کم بيمار لوگ ديکھنے کو ملتے -

غذا ميں اعتدال پسندي سے نہ صرف جسماني صحت برقرار رہتي ہے بلکہ ذہني طور پر انسان تروتازہ اور ہشاش بشاش رہتا ہے -   يہاں پر کم کھانے کے اثرات کو" کم کھانے کے ظاہري فوائد "کے عنوان سے اور  اس کے  ذہني  اثرات کو " کم کھانے کے باطني فوائد "کے عنوان سے بيان کيا جاۓ گا -

ہم اميد کرتے ہيں کہ مندرجہ ذيل نصيحتوں پر  عمل کرکے آپ ہميشہ تندرست و توانا زندگي گزاريں گے -

 ( جاري ہے )

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان