صدر آصف علي زرداري ستائيس فروري کو تہران کا دورہ کريں گے
پاکستان کے مشيرپٹروليم نے کہا ہےکہ پاکستان، ايران گيس پائپ لائن منصوبے پر حتمي دستخط ستائيس فروري کو کئے جائيں گے-
ابنا: پاکستان ميں خبري ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسين نے کہا ہے کہ پاکستان کے صدر آصف علي زرداري ستائيس فروري کو تہران کا دورہ کريں گے جہاں دونوں ملکوں کے صدور کي جانب سے گيس پائپ لائن معاہدے پر دستخط کے بعد معاہدے کو حتمي شکل دي جائے گي-
پاکستان کے مشير پٹروليم نے ايران پي ايس او کے تعاون سے بلوچستان ميں آئل ريفائنري قائم کرنے کي بھي اطلاع دي ہے-
ادھر پاکستان کے وزيراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان -ايران گيس پائپ لائن منصوبہ، نہ صرف ملک کي توانائي کي کمي کے مسئلہ کو حل کرنے ميں معاون ہوگا بلکہ ملک کي معيشت بھي بہتر ہوگي-
اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزيراعظم راجہ پرويز اشرف نے گورنمنٹ کالج حيدرآباد ميں صحافيوں سے بات کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان توانائي کے بحران پر قابو پانے کيلئے ايران کيساتھ مجوزہ گيس پائپ لائن منصوبے کو آگے بڑھانے کا خواہشمند ہے- ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت توانائي کے شديد بحران کا سامنا ہے اورجتني جلد ممکن ہو ہم اسے ختم کرنا چاہتے ہيں-