بشار الاسد ہرگز اپنے عہدے سے استعفٰي نہيں دے گا
روس کے وزير خارجہ: بشار الاسد ہرگز اپنے عہدے سے استعفٰي نہيں دے گا
روسي وزير خارجہ نے ايک بار پھر تاکيد کي کہ روس کو يقين ہے کہ شام کا بحران وسيع تر مذاکرات کے علاوہ کسي اور طريقے سے حل نہيں ہوسکتا-
ابنا: روس کے وزير خارجہ سرگئي لاوروف نے کہا ہے کہ ہر کوئي جو يہ چاہتا ہے کہ شامي صدر بشار الاسد اپنے عہدے سے استعفٰي دے، اسے چاہيئے کہ وہ خود اس کے پاس جائے اور اسے اس کام کے لئے قائل کرے- سرگئي لاوروف کا کہنا تھا کہ قطر اور ترکي والے کہتے ہيں کہ ہم بشار الاسد سے بات کريں اور اسے اپنا عہدے چھوڑنے پر راضي کريں، ليکن ہم جانتے ہيں کہ وہ ايسا ہرگز نہيں کريں گے- روسي وزير خارجہ کا کہنا تھا کہ شامي صدر کي اپنے عہدے سے عليحدگي والا موضوع ہم سے مربوط نہيں ہے- الميادين نيوز چينل کے مطابق ان خيالات کا اظہار روسي وزير خارجہ نے غير ملکي اخبار نويسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کيا-