• صارفین کی تعداد :
  • 1077
  • 1/22/2013
  • تاريخ :

سفرنامہ کي تيکنيکي صورتيں

سفرنامہ کي تيکنيکي صورتيں

سفرنامہ

سفرنامہ کيسي صنف ادب ہے؟

سفرنامہ کي تيسري تيکنيکي صورت ان سفرناموں ميں ملتي ہے جو سفر کے بعد لکھے جاتے ہيں ايسے سفرناموں کے مصنف دوران سفر اپنا زيادہ وقت ماحول کے مشاہدے ميں گزارتے ہيں اور جو کچھ ديکھتے ہيں اسے يا  تو اپني لوح دماغ پر لکھ ليتے ہيں يا پھر اپني ڈائري ميں يادداشتوں کو محفوظ کرلاتے ہيں- سفر کے بعد فراغت کا لمحہ آتا ہے تو ان يادداشتوں کو ايک مربوط بيانيہ کي شکل دے دي جاتي ہے- دنيا کے بيشتر سفرنامے اسي تيکنيک ميں لکھے گئے ہيں- اس قسم کے سفرناموں ميں بيانيہ متعدد واقعات، حادثات اور مناظر سے مرتب ہوتا ہے اور سياح چونکہ منظر کو ذہني سطح پر دوبارہ زندہ کرتا ہے اس ليے اس ميں بالعموم تخيل کو بھي راہ مل جاتي ہے-

جديد سفرنامے ميں طنز و مزاح کا اسلوب آزمانے کي کوشش بھي کي گئي- اس قسم کے سفرناموں ميں لفظ کو الٹنے، معني کي معکوس صورت ابھارنے اور لطيفے کو بيانيہ ميں سمونے کي کاوش زيادہ نظر آتي ہے- مصنف منظر اپني شرير آنکھ سے ديکھتا ہے اور حيرتوں کو جگانے کے بجائے ناہمواريوں کو ابھارتا ہے- وہ قاري کو بھي آمادہ کرتا ہے کہ وہ اس تمسخر ميں شريک ہو اور کھل کر قہقہے لگائے- چنانچہ وہ شگفتہ کيفيت جو سفرنامے کو انشائيے کے قريب تر کر ديتي ہے اور قاري پر داخلي مسرت کا دروازہ کھول ديتي ہے-

ابتدا سفر داستان اور کہاني کا حصہ تھا ليکن جب سياح کو بيروني ملکوں اور اجنبي ديسوں اور تہذيبوں کو قريب سے ديکھنے کا موقعہ ملا تو کہاني کا داخلي عنصر سفرنامے کي خارجي صداقت ميں سمايا گيا اور اس صنف کے انفرادي نقوش آہستہ آہستہ اجاگر ہونے اگے- قديم سفرنامہ زيادہ تر خارجي کوائف جمع کرتا تھا ليکن جديد سفرنامے نے خارج اور داخل دونوں جہتوں کا احاطہ کيا ہے اور اب سفرنامہ ايک ايسي صنف ادب کي صورت اختيار کرگيا ہے جس ميں داستان، کہاني اور آپ بيتي کے بيشتر عناصر شامل ہيں- تخليقي اسلوب کي آميزش نے اس ميں شعري کيفيت بھي پيدا کرتا بلکہ سياح کے داخل ميں آباد دنيا کو بھي دريافت ہے اور اب يہ دو دنياğ کے سنگم پر تخليق ہو رہا ہے-

شعبہ تحریر و پیشکش تبیان