امريکہ ميں امريکي زوال کے چرچے
دنيا بھر ميں امريکہ نے اپني طاقت کے نشے ميں بےشمار ايسے کام کيے جس سے انسانيت کا سر شرم سے جھک جاتا ہے - ہيرو شميا اور ناگاساکي پر گراۓ جانے والے ايٹم بموں سے لے کر عراق ، افغانستان ، يمن اور پاکستان ميں عام شہريوں پر بمباري امريکي ظلم کي منہ بولتي تصوير ہے - دنيا کا اقتصادي نظام اپنے ہاتھ ميں رکھنے کے ليۓ امريکہ نے ہميشہ دوسرے ممالک کي داخلي خودمختاري کي دھجياں بکھيري ہيں اور دوسرے ممالک کو غيرمستحکم کرکے اپني اقتصادي ترقي کو يقيني بنانے کي پاليسي پر عمل پيرا رہا ہے - گذشتہ چند دہائيوں سے دنيا ميں جاري غلط امريکي پاليسيوں کي وجہ سے اب امريکہ خود مشکلات کا شکار ہو گيا ہے اور اب امريکہ کا زوال دنيا کو بھي صاف دکھائي دے رہا ہے اور خود امريکي اداروں نے بھي اس بات کا اعتراف کر ليا ہے کہ اب دنيا پر امريکي اجارہ داري کو قائم رکھنا ممکن نہيں رہا ہے - امريکہ نے اپني اقتصادي اور فوجي طاقت کو قائم رکھنے کے ليۓ دنيا بھر کے مختلف ممالک ميں جنگيں تو شروع کيں مگر ان جنگوں پر آںے والے اخراجات نے خود امريکہ کو ديواليہ کر ديا ہے - اس کا سرمايہ دارانہ نظام اب زمين بوس ہونے والا ہے اور اب امريکہ اس کوشش ميں ہے کہ کسي طرح افغانستان اور عراق کي جنگ سے چھٹکارا حاصل کرکے اپني معيشت کو سہارا دينے کے قابل ہو جاۓ - امريکہ پر اس وقت اربوں ميں نہيں بلکہ کھربوں ميں قرضہ ہے اور قرضے کے بوجھ تلے دھبي امريکي معشيت اب اس سے نکلنے کے ليۓ چارہ گر ہے - بعض مبصرين کے مطابق موجودہ قرضے ماضي کے قرضوں کي نسبت بہت خطرناک ہيں اور يہ امريکي زوال کي ايک بڑي وجہ بن رہے ہيں - داخلي طور پر امريکہ اس وقت انتشار کا شکار ہے اور بہت سي امريکي رياستيں اور وہاں کي عوام واشنگھٹن کے طرز حکومت سے نالاں ہيں اور بعض رياستوں نے امريکہ سے الگ ہونے کا مطالبہ بھي کر ديا ہے - ان حالات ميں امريکہ کو داخلي اور خارجي سطح پر پريشانيوں کا سامنا ہے -
تحریر: سید اسد اللہ ارسلان
شعبہ تحریر و پیشکش تبیان
متعلقہ تحریرین:
اسلامي جمہوريہ ايران کي طرف سے فلسطيني عوام کي حمايت