اسلامي انقلاب کي بقاء اور دوام کا سر چشمہ صرف اخلاص
ہمارے اندر ہمارے سب سے بڑے دشمن نے بسيرا کر ليا ہے اور وہ دشمن نفس امارہ ، شہوات نفساني ، ہوي و ہوس اور خود پرستي ہے - جس لمحے بھي ، خواہ وقتي طور پر ، ہم نے اس زہريلے سانپ اور خطر ناک دشمن کو قابو ميں کر ليا اسي لمحے ہم کامياب اور مجاہد في سبيل الله ہو جائيں گے اور جب کبھي بھي ہمارا يہ دشمن ہماري عقل اور معنوي و روحاني قوتوں پر حاوي ہو گيا ہم مغلوب اور شکست خوردہ ہو کر رہ جائيں گے -
ہميں ہدايت بشر اور نجات انسان کي خاطر خلق کيا گيا ہے- لہذا ہمارا فريضہ ہے کہ سب سے پہلے اپنے نفوس کي اصلاح اور تزکيہ کريں - خدا وند عالم نے بے حد و بے حساب معنوي اور روحاني طاقتوں اور صلاحتيوں کو ہمارے اندر وديعت کيا ہے - ہماري ذمہ داري ہے کہ ان قوتوں کو خود پرستي، خود خواہي، ہوي و ہوس نفساني جيسي صفات رذيلہ سے نجات ديں -
اخلاص اورايثار ہي اسلامي انقلاب کے موجد
اسلامي انقلاب اس انقلاب کا نام ہے جس نے ساري دنيا کو ہلا کر رکھ ديا تھا - مشرق سے لے کر مغرب تک ہر زبان پر ايک ہي انقلاب تھا ، اسلامي انقلاب - يہ سب کس نے کيا ؟ يہ انقلاب کون لے کر آيا ؟ کيا کوئي ايراني کہہ سکتا ہے کہ ہاں ! ميں يہ انقلاب لايا ہوں - يقينا کوئي يہ دعوي نہيں کر سکتا - يہ انقلاب صرف اور صرف الہي انقلاب ہے اور اس کا لانے والا اور موجد بھي خدا وند عالم ہے - يہي وجہ ہے کہ کوئي بھي فرد اس انقلاب کو اپني طرف منسوب نہيں کرتا ہے حتي امام خميني بھي اپني تمام تر عظمتوں اور بے نظير قربانيوں کے با وجود اس انقلاب کو اپني طرف منسوب نہيں کرتے تھے - ہميشہ يہي کہاکہ يہ انقلاب ايراني عوام کي مخلصانہ اور مجاہدانہ کوششوں کا نتيجہ ہے - اگر تجزيہ کريں تو نتيجہ يہي نکلتا ہے کہ امام خميني صحيح فرماتے تھے - حقيقتاً امام خميني عوام کے لئے صرف ايک الہي ذريعہ اور وسيلہ تھے ورنہ اسلامي انقلاب کا اصل محرک خدا وند متعال ہے کيونکہ ايراني عوام نے مخلصانہ اور في سبيل الله اسلامي انقلاب کے لئے اقدام کئے تھے لہذا مرضي خدا اور عنايت خدا بھي ان کے ساتھ تھي - يہ عوام کا خلوص ہي تھا جس کي بنا پر خداوند عالم نے اس اسلامي انقلاب کي تائيد کي ہے -
بشکريہ الحسنين ڈاٹ کام
شعبہ تحرير و پيشکش تبيان
متعلقہ تحریریں:
امام رح کے نزديک محدوديت اور مشروطيت کے موضوعات