بيف روسٹ
اجزاء:
گائے کا گوشت ثابت ٹکڑا ---------------- دو کلو
سفيد سرکہ --------------------------------- چار کھانے کے چمچے
ادرک پسي ہوئي ------------------- دو کھانے کے چمچے
لہسن پسا ہوا -------------------------- ايک کھانے کا چمچہ
کالي مرچ --------------------------- آدھا کھانے کا چمچہ
ليموں ----------------- چھ عدد
دہي ------------------------- حسب ذائقہ
سويا ساس -------------------- تين کھانے کے چمچے
سفيد زيرہ ----------------- ايک چائے کا چمچہ
تيل ------------------ چار کھانے کے چمچے
ترکيب:
سب سے پہلے گوشت کو دھويں اس پر ہاتھ سے سارا مصالحہ اچھي طرح لگا کر کانٹے کي مدد سے گود ليں تا کہ مصالحہ اندر تک چلا جائے- اس کے بعد دو تين گھنٹے کے ليے رکھ ديں- ايک بڑي ديگچي ميں مصالحہ لگا کر گوشت ڈال ديں اتنا پاني ڈال ديں جس ميں گوشت ڈوب جائے پھر ڈھکن سے ڈھانک کر ہلکي آنچ ميں پکنے ديں- جب پاني سوکھنے لگے تو تيل ڈال کر دم پر رکھ ديں جتني ہلکي آنچ پر پکائيں گے اتنا مزيدار ہوگا- گرم گرم نان املي کي چٹني سلاد کے ساتھ سرو کريں- مزيدار بيف روسٹ تيار ہے-
پيشکش: شعبہ تحرير و پيشکش تبيان
متعلقہ تحريريں:
سويان پڈنگ