• صارفین کی تعداد :
  • 2438
  • 11/7/2012
  • تاريخ :

قديم ھنر پر مبني ميوزيم

قدیم ھنر پر مبنی میوزیم

 اس ميوزيم کي عمارت کا افتتاح 1356   کے خرداد ماہ ميں ہوا -  اس ميوزيم کي عمارت جديد و قديم طرز کي معياري کا عمدہ نمونہ پيش کرتي ہے -  اس ميوزيم ميں ايران اور دنيا کي اہم  فني و ہنري  اشياء رکھي گئي ہيں جو ايک بيش بہا دولت کي مانند ہيں - اب بھي وقتا فوقتا اس ميوزيم ميں نمائشوں کا اہتمام کيا جاتا ہے تاکہ ان اشياء کے بارے ميں معلومات کے تشنہ لوگ اپني معلومات ميں بہ آساني اضافہ کر سکيں -  يہي وجہ ہے کہ سال کے مختلف اوقات ميں يہاں پر طالب علموں اور دوسرے شوقين لوگوں کي ايک بڑي تعداد آتي رہتي ہے -

يہ ميوزيم خيابان گارگر شمالي ميں پارک لالہ کے قريب واقع ہے -  اس ميوزيم کے علاوہ خود پارک لالہ بھي اپني  خوبصورتي اور قدرتي حسن کي بدولت پورا سال عام لوگوں کي توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے اور دن کے اکثر اوقات ميں يہاں  پر لوگوں کا رش لگا رہتا ہے جو تفريح کي غرض سے اس پارک کا رخ کرتے ہيں -  پارک لالہ کي وسعت تقريبا 25 ہيکٹر ہے اور  اس کا افتتاح سن 1345  ہجري شمسي ميں ہوا تھا -

 فرش ميوزيم

فرش میوزیم

 يہ تھران کا ايک معروف اور اہم ميوزيم ہے جو پارک لالہ کے شمال ميں واقع ہے - اس عمارت کو بہت اعلي معيار کے مطابق تعمير کيا گيا ہے اور يہ فن تعمير کا ايک عمدہ نمونہ ہے -  اس ميوزيم ميں ايران کے مختلف  حصوں ميں تيار شدہ فرش رکھے گۓ  ہيں جو ايراني ہنرمندوں کي اعلي ہنري اور فني صلاحيتوں کا عمدہ نمونہ پيش کرتے ہيں -  اس ميوزيم کو ديکھنے کے ليۓ ايران کے مختلف حصوں اور  غير ممالک سے سياح يہاں آتے رہتے ہيں  -

رضا عباسي ميوزيم

رضا عباسی میوزیم

يہ ميوزيم پانچ ہالوں پر مشتمل ہے  جہاں تاريخ کے اعتبار سے مختلف اشياء رکھي گئي ہيں -  ايک قبل از اسلام ، اسلامي ايک ، اسلامي دو ، نگار گري ہال اور خوشنويسي ہال  وغيرہ وغيرہ شامل ہيں -  اس ميوزيم کي عمارت کي تيسري منزل پر لائبريري ہے جہاں بہت مفيد کتب کا مجموعہ دستياب ہے  اور عمارت کے تہہ خانے  کو نمائش گاہ کے ليے مخصوص کيا گيا ہے -  يہ ميوزيم پل سيد خندان کے نزديک خيابان شريعتي ميں واقع ہے -

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحريريں:

نارنجستان ميوزيم