• صارفین کی تعداد :
  • 2685
  • 10/29/2012
  • تاريخ :

پست ميوزيم

پست میوزیم

يہ ميوزيم بھي  امام خميني (رح ) اسکوائر ميں واقع ہے - اس ميوزيم کو سن 1313 ہجري شمسي ميں تاسيس کيا گيا -  يہ ميوزيم مرکزي پوسٹ آفس کي عمارت کي دوسري منزل پر واقع ہے -   اس ميوزيم ميں وہ قديم اشياء رکھي گئي ہيں جن کا تعلق  ڈاک کے نظام سے ہے -  يہاں پر رکھي گئي اشياء ميں ترازو ، مہريں ، ڈاک کے ليۓ مخصوص صندوق ، تحرير کے ليۓ اشياء ، اسناد ، سرٹيفکيٹ  وغيرہ وغيرہ شامل ہيں - اس ميوزيم سے قديم ڈاک کے  نظام کے بارے ميں اچھي خاصي معلومات حاصل ہوتي ہے -

 قومي جواھرات کا ميوزيم

قومی جواھرات کا میوزیم

سن 1361 ہجري شمسي ميں ايک قانون نافذ ہوا جس کي رو سے  ملک  کے شاہي محلوں ميں موجود جواہرات کو  مرکزي بينک کي تحويل ميں دے ديا گيا  اور پھر سن 1322  ہجري شمسي ميں جواہرات کے اس مجموعے کو عام لوگوں کي نمائش کے ليۓ کھول ديا گيا -  پہلے پہل يہ جگہ تنگ تھي  اس ليۓ يہ فيصلہ کيا گيا کہ اس  جگہ کو جديد تعميرات کے ذريعے وسعت دي جاۓ -  اب يہ جگہ قدرے وسيع ہے اور جرمن سفارت خانے کے  بالمقابل   خيابان فردوسي ميں واقع ہے - جواہرات  ميں دلچسپي رکھنے والے لوگوں کي ايک اچھي خاصي تعداد اس جگہ کا رخ کرتي ہے اور اپني معلومات ميں اضافہ کرتي ہے - 

سيزدہ آبان ميوزيم

سیزدہ آبان میوزیم

يہ ميوزيم سن 1325 ہجري شمسي کو تاسيس ہوا  اور اس کي تعمير و  ترقي ميں ھلال احمر اور استاد علي اکبر صنعتي کا بہت ہي اہم کردار ہے -  علمي ، ادبي  اور دوسري اہم معروف شخصيات کے مجسمے اور مصوري کے نمونے اس ميوزيم ميں سجاۓ گۓ ہيں -  يہ ميوزيم  بھي امام خميني (رح ) اسکوائر سے کچھ ہي فاصلے پر ہے اس ليۓ جب کبھي اس علاقے ميں دوسرے تفريحي مقامات کا دورہ کريں تو ميوزيم سيزدہ آبان کو ديکھنا مت بھوليۓ -

شيشہ کے پيچھے مصوري والا ميوزيم

شیشہ کے پیچھے مصوری والا میوزیم

يہ ميوزيم خيابان ھدايت ميں واقع ہے جہاں مصوري کے بےشمار اور خوبصورت نمونے فريموں ميں سجا کر رکھے گۓ ہيں -  قدرتي مناظر کي مصوري اور قرآني نسخوں کو فريموں ميں يہاں ديکھا جا سکتا ہے -

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحريريں:

گلستان محل