اسلامي جمہوريہ ايران شامي حکومت کا حامي
شام ميں غير ملکي مداخلت
شامي بحران کا پرامن حل ممکن ہے
شام ميں جاري بحران
اسلامي جمہوريہ ايران بھي شامي حکومت کي مکمل حکومت کي حمايت کرتا ہے اور مشرق وسطي ميں امريکہ کي تسلط پسندانہ پاليسي کے خلاف ہے - ايران اس ليۓ بھي شام کي حکومت کا حامي ہے کيونکہ شام اسرائيل کے توسيع پسندانہ اقدامات کي راہ ميں ايک بڑي رکاوٹ ہے اور مظلوم فلسطينيوں کا حامي ہے - يورپي ملکوں کي کوشش ہے کہ شام کي حکومت کو کمزور کر ديا جاۓ اور شام ميں ايک ايسي حکومت کو لايا جاۓ جو اسرائيل کے زير تسلط ہو تاکہ پورا مشرق وسطي غلام ملکوں پر ہي مشتمل ہو - امريکہ اور صيہوني طاقتيں يہ خيال کرتي ہيں کہ اگر شام کي حکومت کو گرا ليا جاۓ تو بعد ميں اسرائيل کے ليۓ دوسرے مخالف گروہوں کو ختم کرنا آسان ہو جاۓ گا اور اسرائيل کے خلاف مزاحمت کو آساني سے ختم کيا جا سکتا ہے مگر يہ اسرائيلي حکومت کا گمان ہي رہے گا کيونکہ ارد گرد کے بہت سے اسلامي ممالک ميں اسلامي بيداري پيدا ہو چکي ہے - وہ ممالک جو کبھي امريکي غلام اور حمايتي ہوا کرتے تھے آج امريکہ مخالف ہيں - اس ليے اسرائيل اور امريکہ خطے ميں اسلامي بيداري سے بہت پريشان دکھائي ديتے ہيں اور اسي وجہ سے اپني غاصب پاليسيوں کو جاري رکھنے کے ليۓ دہشتگردي کا سہارا لے رہے ہيں - تاريخ گواہ ہے جب انقلابات رونما ہوتے ہيں تو وہ ہر طرح کي سازشوں کو ناکام بنا ديتے ہيں - مختلف اقوام کو مختلف ادوار ميں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا رہا ہے - شام کي حکومت اور عوام پر بھي حاليہ دنوں ايک مشکل بحران سے دوچار ہيں - شام کي عوام نے اپني حکومت کي حمايت کرکے بڑي سمجھداري کا ثبوت ديا ہے اور وہ دن دور نہيں جب امريکہ اور اس کے اتحاديوں کو شام ميں بھي ناکامي کا سامنا کرنا پڑے گا - ہماري دعا ہے کہ شام کے ہمدرد ممالک شام ميں جاري بحران کا حل تلاش کرنے ميں کامياب ہوں تاکہ خطے ميں آنے والي بڑي تباہي سے بچا جا سکے - شامي عوام خطے ميں امريکي مداخلت اور اس کے نتائج سے پوري طرح آگاہ ہے اس ليے وہ يورپ اور امريکہ کے ہاتھوں ميں کھلونہ نہيں بنے گي اور اپنے ملک کے خلاف ہونے والي ہر سازش کو ناکام بنا دے گي -
تحرير : سيد اسداللہ ارسلان
پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان