شام ميں جاري بحران
شام ميں جاري جنگ نے بہت تباہي پھيلائي ہے اور پورپي ممالک نے ايک پرامن ملک کو مختلف طرح کے بحرانوں سے دوچار کرکے اس کي سلامتي خطرے ميں ڈال دي ہے - اس بحران کو اس خطرناک حد تک پہنچانے ميں امريکا اور اس کے اتحادي ممالک نے بہت اہم کردار ادا کيا ہے اور ہر طرح کے وسائل کو استعمال کرکے شام ميں اسد حکومت کا تختہ الٹنے کي کوشش کي جا رہي ہے - امريکہ اور اس کے اتحادي کراۓ کے دہشتگردوں کو مسلح کرکے شام کي حدود ميں داخل کر رہے ہيں جو شام ميں حکومت مخالف گروپوں کے ساتھ مل کر دہشتگردانہ کاروائياں کر رہے ہيں - امريکہ اور اس کے اتحادي ممالک کي طرف سے ايسے اقدامات شام کے داخلي امور ميں کھلي مداخلت کے مترادف ہے - چند ماہ سے جاري اس جنگ ميں ہزاروں افراد ہلاک و زخمي ہو چکے ہيں اور لاکھوں کي تعداد ميں شامي باشندوں کو بےگھر ہونا پڑا ہے -
مشرق وسطي اور دوسرے عرب ممالک ميں اٹھنے والي اسلامي تحريکوں کي بدولت خطے ميں امريکي اور مغربي اثر و رسوخ کم ہوتا نظر آ رہا تھا - امريکہ کي يہ کوشش ہے کہ اس کے مخالف ممالک ميں افراتفري پھيلا کر يا حکومتوں کے تختے الٹ کر مشرق وسطي ميں طاقت کے بگڑتے ہوۓ توازن کو اپنے حق ميں کيا جاۓ - شام کے خلاف اس جنگ کا ايک مقصد اسرائيل کو تحفظ فراہم کرنا بھي ہے تاکہ اسرائيلي عزائم ميں حائل اس رکاوٹ کو دور کيا جاۓ - شام ميں جاري اس بحران نے نہ صرف شامي عوام اور حکومت کو پريشان کيا ہوا ہے بلکہ خطے کے دوسرے ممالک بھي اس بحران سے پريشان ہيں اور اس کے بھيانک اثرات کي وجہ سے خطے کے بعض ممالک کي کوشش ہے کہ شام ميں جاري اس لڑائي کو مذاکرات کے ذريعے ختم کيا جاۓ اور حکومت مخالف گروپوں سے مذاکرات کرکے ان کے خدشات کو دور کيا جاۓ -
تحرير : سيد اسداللہ ارسلان
پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان
متعلقہ تحريريں:
يہ واہيات فلم کن چيزوں پر مشتمل ہے ؟