• صارفین کی تعداد :
  • 2939
  • 10/2/2012
  • تاريخ :

حضرت امام خميني رحمت اللہ عليہ کي عراق سے پيرس ہجرت

حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ

نيويارک ميں ايران اور عراق کے وزرائے خارجہ کي ملاقات ميں حضرت امام خميني رحمت اللہ عليہ کو عراق سے نکالنے کا فيصلہ کيا گيا - چوبيس ستمبر سن انيس سو اٹھتر  کو بعثي حکومت کے کارندوں اور سيکورٹي اہلکاروں نے نجف ميں حضرت امام خميني رحمت اللہ عليہ کے گھر کا محاصرہ کرليا-  اس خبر کے پھيلتے ہي ايران، عراق اور ديگر ملکوں کے مسلمانوں ميں شديد غم و غصے کي لہر دوڑ گئي -چار اکتوبر کو حضرت امام خميني رحمت اللہ عليہ نجف سے کويت کي سرحد کي جانب روانہ ہوئے کويت کي حکومت نے ايران کي شاہي حکومت کي ايماء پر آپ کو کويت کے اندر آنے کي اجازت نہيں دي- اس سے پہلے لبنان يا شام ميں حضرت امام خميني رحمت اللہ عليہ کي ہجرت کي باتيں گردش کررہي تھيں ليکن آپ نے اپنے بيٹے (حجۃ الاسلام حاج سيد احمد خميني ) سے مشورہ کرنے کے بعد پيرس جانے کا فيصلہ کيا اور چھے اکتوبر کو آپ پيرس پہنچ گئے -  دو دنوں کے بعد پيرس کے مضافاتي علاقے نوفل لوشاتو ميں آپ ايک ايراني کے گھر ميں رہائش پذير ہوگئے- اليزہ پيليس کے عہدہ داروں نے فرانس کے صدر کا يہ پيغام حضرت امام خميني رحمت اللہ عليہ کو پہنچايا کہ انہيں کسي بھي طرح کي سياسي سرگرميوں کي اجازت نہيں ہے- آپ نے بھي اپنے سخت ردعمل ميں فرمايا کہ اس طرح کي بندشيں ڈيموکريسي کے دعووں کے منافي ہيں اور اگر ميں مجبور ہوا کہ اس ايئيرپورٹ سے اس ايئرپورٹ اور ايک ملک سے دوسرے ملک (مسلسل) ہجرت کرتا رہوں پھر بھي اپنے مشن سے دستبردار نہيں ہوں گا - حضرت امام خميني رحمت اللہ عليہ نے نومبر انيس سو اٹھتر ميں انقلابي کونسل تشکيل دي-  شاہ سلطنتي کونسل کي تشکيل اور بختيار کي حکومت کے لئے اعتماد کا ووٹ لينے کے بعد سولہ جنوري انيس سو اٹھتر کو ملک سے فرار ہو گيا - شاہ کے فرار کي خبر تہران شہر اور پھر پورے ايران ميں پھيل گئي اور لوگ يہ خبر سن کر جشن منانے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے -

 


متعلقہ تحريريں:

شوراي انقلاب اسلامي  کي تشکيل کے فيصلے پر حتي امام کے نزديک ترين پيروکاروں کو بڑي حيراني ہوئي