• صارفین کی تعداد :
  • 2288
  • 9/25/2012
  • تاريخ :

فلسطيني بچوں کے خلاف غير انساني ہتھکنڈے

فلسطيني    بچوں کے خلاف غير انساني ہتھکنڈے

فلسطيني بچوں کا اسرائيلي فوج کے ہاتھوں اغواء

غير قانوني حکومت اور بچوں پر ظلم

 يہودي رژيم کي فلسطيني بچوں کے خلاف وحشيانہ جنگ

فلسطين، اقبال کي نظر ميں

10 اپريل سن 2003 ء کو  " عبداللہ سليمان حشاش " نامي ايک فلسطيني بچے کو بڑي وحشيانہ کاروائي کے دوران اغواء کيا  گيا اور  اس دوران اس کے گھر والوں کو بري طرح سے مارا پيٹا گيا -  پوچھ گچھ کے دوران اسرائيلي فوج بڑے خونخوار اور تربيت يافتہ کتوں  کو استعمال کرتي ہے - ايسے اقدام بين الاقوامي قوانين کے بالکل برعکس ہيں مگر کيا کريں کہ اسرائيل کي ظالم حکومت اور فوج کو  حقوق بشر کا ذرا بھي خيال  نہيں ہے اور  دنيا ميں حقوق انساني کے نعرے لگانے والا مغربي اور امريکي معاشرہ بھي اسرائيل کي ايسي ظالمانہ کاروائيوں پر خاموش تماشائي نظر آتا ہے -

انساني حقوق  کے قوانين کي روشني ميں انسانوں کے خلاف وحشي کتوں کا استعمال اور بچوں پر جسماني ظلم بالکل ممنوع ہے - " جنين " کے رہنے والے " محمود فدو " کو جب گرفتار کيا گيا تو انہيں کتوں کے ذريعے اس پر تشدد کيا  گيا جس کي وجہ سے اس بچے کو بہت شديد جسماني زخم آۓ اور ذہني اور نفسياتي طور پر اس بچے پر کيا بيتي ہو گي اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے -  اس طرح کے واقعات بچوں کے ذہنوں پر مدتوں باقي رہتے ہيں جو ان  کے ليۓ ايک نارمل زندگي گزارنے ميں مشکلات ايجاد کرتے ہيں -

اوپر ديۓ گۓ واقعات اسرائيلي فوج کي طرف سے کيے جانے والے وحشيانہ تشدد اور ظلم کي چند مثاليں ہيں - فلسطيني سرزمين پر ايسے بےشمار واقعات ہر روز رونما ہوتے ہيں جن کي بارے ميں بين الاقوامي  برادري کو اس ليے آگاہي نہيں ہو پاتي کہ  ايسے واقعات منظر عام پر نہيں آ سکتے ہيں - ان علاقوں  کي  اسرائيلي فوج نے ناکہ بندي کر رکھي ہوتي ہے اور بين الاقوامي برادري کي ايسے علاقوں تک رسائي بہت مشکل ہوتي ہے -

اسرائيلي کي مسلح فوج اور سيکورٹي اداروں کي طرف سے جب فلسطيني بچوں کو گرفتار  اور اغواء کيا جاتا ہے تو ان بچوں کے ہاتھ پاۆں باندھ ديۓ جاتے ہيں اور بڑے خوف کے ماحول ميں ان بچوں سے پوچھ گچھ کي جاتي ہے -  ان بچوں کو اغواء کرنے کے بعد جب ان  تفتيشي مراکز ميں منتقل کيا جاتا ہے تو راستے ميں ان بچوں کو بري طرح سے جسماني تشدد کا نشانہ بنايا جاتا ہے -   

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان