توہين رسالت کا مرتکب قابل سزا ہے
توہين آميز فلم اور اقوام عالم
توہين آميز فلم اور مسلمان
امريکيوں کي طرف سے توہين رسالت پر مبني فلم پر امام خامنہ اي کا پيغام
يہ واہيات فلم کن چيزوں پر مشتمل ہے ؟
اسلام مخالف فلم کے پس پردہ حقائق
برصغير، پاک و ہند کي تاريخ ميں ايسے ہي ايک عاشق رسول غازي علم دين شہيد تھے جنہوں نے توہين رسالت کرنے والے کو موت کے گھاٹ اتارا - جب ملعون سلمان رشدي نے اپني کتاب ميں رسول پاک صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کي شان ميں گستاخي کي تو حضرت امام خميني رح نے فورا اس کمينے شخض کے قتل کا فتوہ جاري کر ديا - يورپ اور امريکہ ميں دانستہ طور پر مختلف طرح سے اس طرح کے قابل مذمت کاموں کي حمايت کي جا رہي ہے - وہ مغربي معاشرہ جو خود کو مہذب معاشرہ تصوّر کرتا ہے اور جہاں جانوروں کو بھي حقوق ديۓ جانے کي بات کي جاتي ہے اور کسي جانور کو تکليف دينے پر بھي سزا ہوتي ہے - اس معاشرے ميں رہنے والوں کو يہ معلوم ہونا چاہيۓ کہ توہين آميز خاکوں اور فلم کو منتشر کرکے وہ کتنے انسانوں کے جذبات مجروح کر رہے ہيں - شايد مغرب اور امريکہ ميں رہنے والے يہ نہيں جانتے ہيں کہ ايک مسلمان کے ليۓ نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کي ذات اپني جان ، مال اور اولاد سے زيادہ عزيز ہے اور دنيا کا ہر مسلمان اپنے پيغمبر کي عزّت کي خاطر کٹ مرنے کے ليۓ تيار ہے - مسلمانوں نے کبھي بھي دوسرے مذاھب کے عقائد اور ان کي مقدس ہستيوں کي توہين نہيں کي ہے اور پاکستان سميت دوسرے اسلامي ممالک ميں اقليتوں کو مذھبي آزادي اور حقوق حاصل ہيں - امريکہ ميں رونما ہونے والے اس طرح کے واقعات اور پھر ايسے واقعات کي روک تھام کے ليۓ مناسب اقدامات کا فقدان وہاں کي حکومتي نااہلي اور بيمار ذہنيت کو ظاہر کرتے ہيں جنہيں يہ اندازہ ہي نہيں ہے کہ وہ کتنے بڑے جرم کے مرتکب ہو رہے اور اس کے اثرات عالمي سطح پر جنگوں کي صورت ميں نکل سکتے ہيں جس ميں لاتعداد انسانوں کے لقمہ اجل بننے کا خدشہ ہے - امريکہ اور يورپ کو چاہيۓ کہ وہ اپنے رويۓ پر ذرا غور کريں اور اپنے ممالک ميں ايسي قانون سازي کريں جس ميں دوسرے کے مذھبي عقائد اور مقدس ہسيوں کي توہين نہ ہو سکے - اسلامي ممالک کو چاہيۓ کہ ايسي ويب سائٹوں کا بائيکاٹ کريں جن پر ايسا مواد شائع کيا گيا ہے اور ان ممالک کو سختي سے پيغام ديا جاۓ تاکہ وہ مستقبل ميں ايسا کرنے کي ہمت نہ کريں -
نہ کٹ مروں جب تک خواجہ يثرب کي عزت پر
خدا شاھد کہ کامل مرا ايماں ہو نہيں سکتا
تحرير : سيد اسداللہ ارسلان