گستاخانہ فلمساز سے امريکي عہدے داروں کي پوچھ گچھ
شيرف دفتر کے عہدے داروں نے ہفتے کے روز بتايا کہ ناکولا باسيلي ناکولاسے ان کے گھر کے قريب Cerritos ميں 2010 کے ايک بينک فراڈ پر سزا ميں پروبيشن کے قواعد کي خلاف ورزي کےبارے ميں سوالات کيے گئے-
امريکي عہدے داروں نے رياست کيلي فورنيا کے اس شخص سے پوچھ گچھ کي ہے جس کا مبينہ طورپر اس متنازع فلم کي تياري ميں ہاتھ ہے جواسلامي دنيا ميں پرتشدد مظاہروں کي وجہ بني ہے-
شيرف دفتر کے عہدے داروں نے ہفتے کے روز بتايا کہ ناکولا باسيلي ناکولاسے ان کے گھر کے قريب Cerritos ميں 2010 کے ايک بينک فراڈ کے پر سزا ميں پروبيشن کے قواعد کي خلاف ورزي کےبارے ميں سوالات کيے گئے-
عہدے داروں کا کہناہے پروبيشن ميں يہ شرط بھي شامل ہے کہ وہ متعلقہ عہدے دار کي اجازت کے بغيرپانچ سال تک کمپيوٹر يا انٹرنيٹ استعمال نہيں کريں گے-
پوليس کا کہناہے وفاقي حکام کي پوچھ گچھ کے ليے ناکولا رضاکارانہ طورپر اپنے گھر سے آئے تھے-
حکام کا کہناہے کہ انہيں نہ تو گرفتار کيا گيا ہے اورنہ ہي حراست ميں رکھا گيا ہے-
ان کي فلم Innocence of Muslims نے، جس ميں پيمبر اسلام کي تصحيک کي گئي ہے، مشرق وسطيٰ، افريقہ اور ايشيا سميت مسلم دنيا ميں پرتشدد مظاہروں کو ہوا دي -