• صارفین کی تعداد :
  • 851
  • 9/17/2012
  • تاريخ :

اسلام مخالف فلم پر احتجاجي مظاہروں کے بعد سکون بحال ہونا شروع

سوڈان

سوڈان ميں بھي، جہاں مہلک مظاہرے ہوچکے ہيں، پوليس نےہفتے کے روز دارالحکومت خرطوم کي سڑکوں پر گشت کيا جب کہ امريکي، برطانوي اور جرمن سفارت خانوں کے پاس سے ٹريفک جاري رہي اور کسي خطرے کے آثار دکھائي نہيں ديے-

انٹرنيٹ پر اسلام مخالف فلم کي اشاعت کے نتيجے ميں اسلامي دنيا کے مختلف حصوں ميں پرتشدد اور ہلاکت خيز مظاہروں کے بعد اب حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے ہيں-

ہفتے کے روز فائر فائٹرز نے قاہرہ کے مشہور تحرير چوک ميں آگ بجھانے کي کوشش کے بعد دھوئيں کے  بادل فضا ميں بلند ہوتے ديکھے گئے-

جب کہ اس  سے قبل رات کو پوليس اور مظاہرين کے درميان جھڑپوں ميں ايک شخص ہلاک ہوگياتھا-

سوڈان ميں بھي، جہاں مہلک مظاہرے ہوچکے ہيں، پوليس  نےہفتے کے روز دارالحکومت خرطوم کي سڑکوں پر گشت کيا جب کہ امريکي، برطانوي اور جرمن سفارت خانوں  کے پاس سے ٹريفک  جاري رہي اور کسي  خطرے کے آثار دکھائي نہيں ديے-

تيونس اور يمن سميت کئي دوسرے ممالک ميں صورت حال ، جہاں گذشتہ دنوں مظاہرے ہوتے رہے ہيں، ہفتے کو مقابلتاً پرسکون تھي-

ليکن ہفتے کو افغانستان، بھارت اور آسٹريليا کے شہر سڈني ميں نئے مظاہروں کي اطلاعات ملي ہيں-

ہفتے ہي کو يمن ميں القاعدہ کي شاخ نے  ليبيا کے شہر بن غازي ميں  منگل کوامريکي قونصليٹ پرحملے کي مثال ديتے ہوئے، جس ميں سفير سميت چار سفارتي عہدے دار ہلاک ہوگئے تھے، امريکي سفارت خانوں پر مزيد حملوں کي اپيل جاري کي ہے-