سويان پڈنگ
اشياء:
سوياں | ١٢٥ گرام |
چھوہارے | 250 گرام |
دودھ | 1 ليٹر |
گھي | 50 گرام |
بادام کي گرياں | 6 عدد |
لونگ | 2 عدد |
سبز الائچي | 3 عدد |
کھويا | 125 گرام |
چيني | 200 گرام |
روح کيوڑہ | 1 چمچ |
پستہ | 10 عدد |
ناريل | حسب مرضي |
ترکيب:
چھوہارے کاٹ کر گھٹلياں نکال ليں بادام کي گرياں گرم پاني ميں ڈال کر چھلکا اتاريں اور گرياں کاٹ ليں پستہ باريک کاٹ ليں پھر ايک برتن ميں دودھ ڈال کر اباليں اس ميں چھوہارے کے ٹکڑے شامل کريں اور ہلکي آنچ پر پکنے ديں اس دوران ايک الگ برتن ميں گھي ڈال کر چولہے پر رکھيں اس ميں سوياں ڈال کر معمولي براۆن کريں اور بھون کر چولہے سے نيچے اتار ليں اس کے بعد دودھ والے برتن ميں ميں کھويا مسل کر ڈاليں اور تين منٹ کے بعد چيني اور سويان ڈال ديں- ساتھ ہي سبز الائچي لونگ اور بادام کي گرياں ڈاليں- پانچ منٹ تک ہلکي آنچ پر پکانے کے بعد جب دودھ گاڑھا ہوجائے تو پستہ ناريل اور روح کيوڑہ چھڑک ديں تھوڑي دير کے بعد برتن کو چولہے سے نيچے اتار ليں اور ڈش ميں نکال کر کھانے کے ليے پيش کريں- سويان پڈنگ (شير خورمہ) تيار ہے-
پيشکش: شعبہ تحرير و پيشکش تبيان
متعلقہ تحريريں:
ازبکي پلاۆ