پرندے اپنے مُردوں کا سوگ مناتے ہيں
امريکہ ميں کي گئي ايک تحقيق ميں پتہ چلا ہے کہ کچھ پرندے اپنے مردوں کا سوگ مناتے ہيں اور آخري رسومات ادا کرتے ہيں-
تحقيق ميں يہ پايا گيا ہے کہ جب مغربي ممالک ميں پائي جانے والي جيز نامي چھوٹي سي چڑيا کو کوئي مردہ پرندہ نظر آتا ہے تو وہ شور مچا کر ايک دوسرے کو اکٹھا کر ليتي ہيں اور دانے دنکے کي تلاش بند کر ديتي ہيں-
سائنسدانوں نے اپني تحقيق ميں يہ پايا ہے کہ يہ چڑيا عام طور پر مردہ پرندے کے پاس اترتي ہيں اور ان کے گرد جمع ہو جاتي ہيں گويا وہ انکا سوگ منا رہي ہوں-
کيلي فورنيا کے تحقيق کرنے والوں نے اپني اس دريافت کو سائنسي جريدے ’اينيمل بي ہيويئر‘ يعني جانورں کے خصائل ميں شائع کرايا ہے جس ميں کہا گيا ہے کہ ان ميں يہ خصلت ارد گرد موجود خطرات سے آگاہ کرنے کي ان کي عادت کے نتيجے ميں پيدا ہوئي ہوگي-
يہ باتيں ٹريزا اگليسياس اور ان کے ساتھيوں کے ذريعہ کي جانے والي تحقيق کے نتيجے ميں سامنے آئي ہيں-
انھوں نے اپنے رہائشي مکانات کے عقبي صحن ميں طرح طرح کي چيزيں رکھيں اور يہ مشاہدہ کرنے کي کوشش کي کہ مغربي جيز کا ان کے تئيں کيا ردعمل ہے-
ان چيزوں ميں مختلف قسم کے لکڑي کے رنگين ٹکڑے، مردہ جيز، بھس بھري جيز اور پہاڑي الو شامل تھے جن سے شکاري پرندے اور جيز متوجہ ہوتے ہيں-
مشاہدے ميں يہ پايا گيا کہ جيز نے لکڑي کي چيزوں کو درخوراعتنا نہيں سمجھا ليکن جب انھوں نے کسي مردہ پرندے کو ديکھا تو انھوں نے شور مچانا شروع کر ديا گويا وہ دوسري چڑيوں کو دور رہنے کے ليے متنبہ کر رہي ہوں يا انھيں اس کے بارے ميں کوئي اطلاع دے رہي ہوں-
اس کے بعد جيز نے مردہ چڑيا کو گھير ليا اور آوازيں نکالنے لگيں- اس کے بعد جيز نے خوراک کي تلاش بھي بند کر دي-
"مشاہدے ميں يہ پايا گيا کہ جيز نے لکڑي کي چيزوں کو درخوراعتنا نہيں سمجھا ليکن جب انھوں نے کسي مردہ پرندے کو ديکھا تو انھوں نے شور مچانا شروع کر ديا گويا وہ دوسري چڑيوں کو دور رہنے کے ليے متنبہ کر رہي ہوں يا انھيں اس کے بارے ميں کوئي اطلاع دے رہي ہوں"
تحقيق ميں کہا گيا ہے کہ ان کے معمولات ميں يہ تبديلي ايک دن تک ديکھي جاتي ہے-
اسي طرح تحقيق ميں يہ بھي پايا گيا کہ جب ان کو يہ باور کرايا گيا کہ کوئي شکاري پرندہ ان کے آس پاس ہے تو بھي انھوں نے شور مچانا شروع کر ديا تھا-
وہ متوقع شکاري پرندے پر جھپٹتي نظر آئيں ليکن وہ کسي مردہ پرندے پر کبھي نہيں جھپٹتيں-
تحقيق کرنے والوں نے کہا کہ جيز جب کسي مردہ پرندے کو ديکھتي ہيں تو وہ اس کي خبر دوسرے پرندوں کو دينا ضروري سمجھتي ہيں جيسا کہ شکاري پرندوں کي موجودگي ميں عام طور پر وہ ايسا کرتي ہيں کہ دوسرے پرندوں کو آگاہ کر ديتي ہيں-
دوسرے جانور بھي اپنے مردوں کا نوٹس ليتے ہيں مثال کے طور پر زرافے اور ہاتھي کو ديکھا گيا ہے کہ وہ اپنے قريبي رشتہ دار کے تازہ مردہ جسم کے گرد چکر کاٹتے ہيں جس سے يہ اندازہ ہوتا ہے کہ ان ميں موت کا نظريہ موجود ہے اور وہ اپنے مردوں کا سوگ بھي مناتے ہيں-
متعلقہ تحريريں:
بليک ہولز کا مطالعہ