اسلامي جمہوريہ ايران غيروابستہ ممالک کا ميزبان
تھران ميں غيروابستہ ممالک کي تحريک کا سولہواں سربراہي اجلاس
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے کہ عالمي سطح پر عدل و انصاف وامن قائم کرنے ميں غيروابستہ ممالک کي تحريک اہم کردار کي حامل ہے- ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے تہران ميں منعقدہ غير وابستہ ممالک کي تحريک کي علمي کانفرنس کو پيغام ميں کہا ہےکہ اس تحريک نے قوموں کو آگہي دلانے اور امن و انصاف کي برقراري ميں اہم کارنامے انجام دئے ہيں- ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ علم کي اساس پر غير وابستہ ممالک کي تحريک کي فکري اور عملي بنيادوں کي تقويت سے خود مختار قوميں تيزي سے انتظام عالم ميں موثر اور اعلي کردار ادا کرنے کي حالت ميں آ سکتي ہيں- صدر احمدي نژاد کے پيغام ميں آيا ہے کہ اس کانفرنس سے اميد کي جاتي ہے کہ نئے افکار و نظريات سےغير وابستہ ممالک کي تحريک کے علمي ميدانوں ميں وسيع پيمانے پر شرکت کي راہ ہموار ہو گي-
اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي يہ بھرپور کوشش ہوگي کہ غيروابستہ ممالک کي تحريک کو مستحکم کيا جاۓ اور تنظيم کر رکن ممالک کے درميان ہم آہنگي پيدا کي جاۓ - انہوں نے تنظيم کے ماہرين کي افتتاحي تقريب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ تنظيم کے ممالک کو اپني توانائيوں کو بروۓ کار لاتے ہوۓ دنيا ميں امن قائم کرنے کي کوشش کرني چاہيۓ - انہوں نے کہا کہ تہذيبوں اور مذاہب کے درميان گفتگو ميں ناوابستہ تنظيم نہايت اہم کردار کي حامل ہے- انہوں نے اقوام عالم کي تنطيم اقوام متحدہ کي اصلاحات پر زور ديتے ہوۓ کہا کہ اس فورم پر ہر ملک کو فيصلہ کرنے کا حق حاصل ہونا چاہيۓ - مشرق وسطي اور شمالي افريقہ ميں عوامي تحريکوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئي بھي حکومت عوام کے جائز مطالبات کو نظر انداز نہيں کرسکتي اور علاقے ميں ہر طرح کي بيروني مداخلت اور علاقے کے حالات سے غلط فائدہ اٹھانا عوامي حکومتوں کے راستے ميں رکاوٹيں کھڑي کرنے کے مترادف ہے- انہوں نے کہا کہ ايران سميت غير وابستہ ممالک کي تحريک کے تمام اراکين فلسطينيوں کےخلاف صيہوني حکومت کے مظالم و جرائم سے نفرت کا اظہار کرتے ہيں- انہوں نے کہا کہ صيہوني حکومت کي رياستي دہشتگردي علاقے اور دنيا کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے- اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے کہا کہ امريکہ کي جانب سے دہشتگردي کے خلاف جدوجہد کے بہانے گيارہ ستمبر دو ہزار ايک کے واقعات سے اپنے تسلط پسندانہ اھداف کا جواز پيش کرنےکے لئے غلط فائدہ اٹھانا بھي مشرق وسطي ميں بدامني کا ايک سبب ہے- انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گيا ہے کہ غير وابستہ ممالک کي تنظيم مغربي حکومتوں کي حمايت يافتہ رياستي دہشتگردي سميت ، کہ جس ميں ايران کے ايٹمي سائنس دانوں کي ٹارگٹ کلنگ بھي شامل ہے ، ہر طرح کي دہشتگردي کا خاتمہ کرنے کے لئے قدم اٹھائے-
تحرير : سيد اسداللہ ارسلان
پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان
متعلقہ تحريريں:
اسلامي بيداري کي تحريک ميں خواتين کا کردار بے مثال ہے
16 مارچ 1997ء کو بدھوں کے مظاہرين نے مسلمانوں کي مسجد کو آگ لگا دي
1845 عيسوي ميں برما مسلم کانگريس کا قيام عمل ميں آيا