حزب اللہ نے سياسي لحاظ سے اسلامي انقلاب کے اثرات کو گرمجوشي سے قبول کيا ہے
اسلامي انقلاب اور اسلامي بيداري ، اسلامي انقلاب کے دو نمونوں مثلا حجاب اور سياست و دين کے ايک ہونے نے کي تحقيق نے دنيا ميں مقابلہ کرنے کے واحد راستہ کے طور پر تخليق يا زندہ کيا ہے - مجبوري کے طور پر يا ضرورت کے تحت اس راستے پر فوجي اقدامات بھي اٹھاۓ جا سکتے ہيں - يہ مسئلہ ظاہر کرتا ہے کہ انساني فطرت سے باہمي يکسانيت کي بناء پر اسلامي ارزش کو وسعت کے ليۓ صرف ايک احياء کنندہ کي ضرورت ہوتي ہے البتہ اسلامي انقلاب کے نتيجے ميں پڑنے والے اثرات اور ثمرات نے باقي ممالک کي نسبت اسلامي ممالک پر زيادہ اثرات چھوڑے ہيں اور اسلامي ممالک ميں اسلامي انقلاب کي آئيڈيولوجي زيادہ پھلي پھولي ہے - اس ميں کوئي شک نہيں کہ اس کي ايک وجہ اسلام کے بنيادي عنصر کا شامل ہونا اور اسلامي ايران و اسلامي ممالک ميں پائي جانے والي مشترک روايات ہيں جيسے لبنان اور فسلطين -
حزب اللہ بڑي شدت نے بڑي شدت سے امام خميني رح سے متاثر تھي اور رہبر مقام معظم کي رہنمائي اسے حاصل تھي - حقيقت ميں اسلامي انقلاب کے بيروني سطح پر واضح اثرات کو حزب اللہ کي شکل اور وجود ميں ديکھا جا سکتا ہے - اسلامي انقلاب نے اس شدت کے ساتھ حزب اللہ پر اپنے اثرات کيوں مرتب کيۓ ہيں ؟ اس سوال کے جواب ميں اس بحث پر نظر دوڑاتے ہيں -
ايرانيوں اور لبنانيوں کے درميان بہت ساري باتيں مشترک پائي جاتي ہيں مثلا علماء و مردم جبل عامل کے صفوي دور ميں باہمي تعلقات - سياسي ، معاشي ، ثقافتي فعاليت اور ايراني امام موسي صدر کے رہبر شيعيان لبنان کے روحاني پيشوا، اس کے اعلي کارنامے جيسے تحريک امل اور لبنان ميں شيعہ آبادي کي کثرت ، اسرائيل جيسا مشترک دشمن، اسرائيل کا جنوبي لبنان پر حملہ، انسان دوستي کي بنياد پر اسلامي جمہوريہ ايران کي جنبوبي لبنان کے محروم لوگوں کي مدد ، لبنان کے لوگوں کي ايران کي طرف مہاجرت اور دائمي سکونت وغيرہ وغيرہ - يہ باہمي روابط باعث بنے ہيں کہ کسي بھي دوسري جگہ کي نسبت لبنان ميں اسلامي انقلاب اپنے زيادہ اثرات مرتب کرے - يہ اثرات مختلف سطح پر قابل مشاہدہ ہيں - ثقافتي لحاظ سے اگر ديکھا جاۓ تو آپ کو لبنان کے مختلف حصوں ميں امام خميني رح کي تصاوير آويزاں نظر آئيں گي - ديواروں پر ان شھداء کي تصاوير نظر آئيں گي جنہوں نے ايران کے دشمن امريکہ اور اسرائيل کے خلاف لڑتے ہوۓ اپني جانوں کے نذرانے پيش کيۓ - وہاں کے مرد ظاہري طور پر اسلامي رنگ ميں ڈھلے نظر آئيں گے اور وہاں کي خواتين حجاب پہنتي ہيں اور عوامي مقامات پر خواتين کے ليۓ مردوں سے الگ جگہ کا انتظام کيا جاتا ہے اور لبنان کے لوگ ايک انقلابي اور اسلامي حکومت کي حيثيت سے ايران کي حمايت کرتے ہيں -
لبنان ميں حزب اللہ کسي بھي دوسرے سياسي اسلامي گروہ کي نسبت اسلامي انقلاب کے زير اثر ہے - ايران اور لبنان ميں بہت سي مشترک باتوں کے علاوہ بھي بہت سے دوسرے تحرکات ہيں جو ان اثرات کو قبول کرنے کا باعث بنے ہيں جيسے حزب اللہ کي طرف سے رہبر انقلاب اسلامي کو ديني اور سياسي رہبر کے طور پر قبول کرنا اور ايران کي طرف سے حزب اللہ کو دي جانے والي امداد - اس طرح سے معاشي اور معاشرتي لحاظ سے ضعيفوں کو دي جانے والي تعليمي مدد ، بيماروں ميں ادويات کي تقسيم ، ضرورت مندوں ميں پاني کي تقسيم ، مفت طبي علاج کي فراہمي کي وجہ سے حزب اللہ ايران کي رہنمائي ميں بہت فعال ہے - اسي طرح جنگي ميدان ميں بھي حزب اللہ اسلحہ تھام کر جہاد کے بنيادي اصولوں پر عمل پيرا ہو کر مسلسل دشمن کے حملوں کا جواب دينے کے ليۓ ھمہ وقت تيار ہے اور اس بارے ميں حزب اللہ لبنان کے اعضاء ، امام خميني رح کے نعرے (يعني اسرائيل کو لازمي طور پر ختم ہونا چاہيۓ ) کي قسم کھائي ہے کہ اسرائيل کے ساتھ آخري وقت تک جنگ جاري رہے گي - ثقافتي سطح پر حزب اللہ نے اسلامي انقلاب کے نعروں کو نقل کيا ہے اور اسلامي انقلاب کي علامات کو اپني علامات سمجھا ہے - اسرائيل کے خلاف حزب اللہ کي کارکردگي سے اس کي کاميابي کے اثرات واضح ہيں - چاليس يا پچاس سال قبل کے کارناموں کي نسبت اب حزب اللہ نے اسلامي شعار اور جہاد کي برکت سے دوسرے ممالک پر بھروسہ کيے بغير اسرائيل کے خلاف گراں قدر کاميابياں حاصل کي ہيں -
لبنان کي حزب اللہ نے سياسي لحاظ سے بھي اسلامي انقلاب کے اثرات کو بڑي گرمجوشي سے قبول کيا ہے - اسلامي انقلاب کي رہبري کو سياسي اور مذھبي لحاظ سے حقيقي ولايت فقيہ کے قبول کيا اور علاقائي و بين الاقوامي امور ميں اسلامي جمہوريہ ايران کي حمايت کي - اس کے علاوہ حزب اللہ اسلامي جمہوريہ ايران کي طرز پر لبنان ميں حکومت بنانے کي کوشش ميں ہے - لبنان کي اسلامي تحريک کے ايک رہنما کا يہ عقيدہ ہے کہ " ہم دنيا کو يہ بتلا ديں گے کہ اسلامي جمہوريہ ہماري ماں ہے ، ہمارا دين ، ہماري ملکہ ، ہمارا خون اور ہماري زندگي کي شريان ہے " -
اول اسلامي طريقے سے جنگ کي ، اسلامي نعرے بلند کيے ، اشغال گروں کے خلاف جہاد کا اعلان کيا اور اسے جاري رکھا -
دوم ، دوسرے ممالک پر بھروسہ کيۓ بغير اپني لڑائي کو جاري رکھا اور اسے انجام تک پہنچايا جو کہ اسلامي انقلاب سے متاثر ہو کر انہيں يہ توفيق ہوئي -
تحرير: سيد اسد الله ارسلان
پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان