• صارفین کی تعداد :
  • 3513
  • 8/22/2012
  • تاريخ :

مہربان باپ کي طرف  سے جوان بيٹي کو خط

حجاب

اشاره:  ايراني مہينے  بنام  " تير " کي اکيسويں تاريخ جس دن کو  مشھد کے لوگوں کا رژيم پھلوي کے مقابلے ميں حجاب کي حمايت  کے ليۓ کھڑے ہو جانے کي وجہ سے  مشخص کيا گيا ہے -

ايک بدحجاب لڑکي کے نام حضرت آيت اللہ العظمي صافي کے خط کا جواب

کل ايک جوان لڑکي جس نے خود کو فاطمہ کے نام سے متعارف کروايا ہے ، مشھد مقدس ميں حضرت آيت اللہ العظمي صافي گلپايگاني کے نام خط لکھا ہے کہ جس ميں اس بيان کے مطابق کہ حجاب کا فائدہ نہيں ہے ، حجاب اور اس کے فلسفے کے بارے ميں سوالات مطرح کيۓ ہيں -

 حضرت آيت اللہ نے اپنے قلم اور خاص طرز  تحرير سے اس جوان لڑکي کو مخاطب کيا اور  اس کو بہت گراں قدر نصيحتيں کيں -  خط کے متن اور آنحضرت کے جواب پر ہم نظر ڈالتے ہيں -

بسم الله الرحمن الرحيم

مرجع عاليقدر و عزيز حضرت آيت الله العظمي صافي گلپايگاني

سلام عليكم؛

ميرا نام فاطمہ ہے اور ميري عمر 21 سال ہے - ميں نے متعدد بار مشھد ميں آپ  کو ديکھا ہے  اور ميں آپ کو ايک معنوي باپ کي حيثيت سے ديکھتي ہوں -  سچ يہ ہے کہ ميں نہيں جانتي کہ حجاب کيا ہے ؟  کيوں حجاب ہم پر واجب ہوا ہے ؟ کس ليۓ حجاب اتنا اہم ہے ؟  چادر کا ايک ٹکڑا کيوں ہمارے ليۓ اس قدر قابل ارزش ہے ؟ ايک نو سال کي عمر کي لڑکي کو چادر يا پردے کے بارے ميں کيا معلوم ہے ؟ صرف  ہمارے دين ميں  پردے اور چادر کا وجود کيوں ہے  يعني دوسرے پيغمبر اس کے بارے ميں لاعلم تھے ؟   يا پردے کے معني ، معاشرے ميں ميرے ہونے کي وجہ سے نہيں ہے ؟ پس  ميں کيسے معاشرے کے ليے مفيد ثابت ہوں ؟  ہم خواتين ہي کيوں  بعض مردوں کے مريض دلوں کا تاوان ادا کريں ؟  يا کيا يہ بہتر نہيں ہے کہ حجاب کو ملک ميں مرضي کے مطابق قرار دے ديا جاۓ ؟ براۓ مہرباني مجھے نصيحت کريں اور ميرے سوالوں کا جواب ديں کيونکہ ميں حقيقت کي تلاش ميں ہوں - ميں آپ کے جواب کي منتظر ہوں -

 ترجمہ : سيد اسداللہ ارسلان

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

کيڑے مکوڑوں اور حشرات سے نجات