• صارفین کی تعداد :
  • 3331
  • 8/21/2012
  • تاريخ :

استکبار سے لڑائي

ایران کا پرچم

اسلامي انقلاب نے استقلال کو اہم ترين ترقي کا اصول اور وابستگي کو پسماندگي کي بنيادي وجہ قرار ديا ہے اور اس بارے ميں متعدد بار قوموں ،  تيسري دنيا کي حکومتوں اور اسلامي دنيا کو خطرات سے آگاہ کيا ہے - امام خميني رح اس بات پر يقين رکھتے تھے کہ اسلام صنعتي ، زرعي ،  دفتري ،  معاشي اور ثقافتي وابستگي کا مخالف اور منکر ہے البتہ فکري وابستگي کو ہر طرح کي وابستگي سے اہم جانتے تھے اور اسے دوسري وابستگيوں کا منبع حساب کرتے تھے اور خبردار کرتے تھے کہ استقلال اور وابستگياں قابل جمع نہيں  اور جب تک معاشرے کے ہر حصّے ميں استقلال نہ ہو کسي بھي ملک کو آزاد  ملک قرار نہيں ديا جا سکتا ہے -  

امام خميني رح کي کوششوں سے  کہ جن کا آغاز ايران کے امريکي تسلط سے آزادي کے ساتھ ہوا ، بين الاقوامي طاقتوں کے مقابلے ميں کمزور قوموں ميں جرآت اور خوداعتمادي پيدا کرنے ،  ظالم بتوں کو توڑنے اور انسانوں کو واقعي طاقت دلا کر معنوي اور الھي ارزشوں  سے آگاہي  نصيب ہوئي -  

رھبر  مقام  معظم کے اعتقاد کے مطابق اسلامي انقلاب کي آزادي کي چاہت  اس طرح سے اثر انداز ہوئي ہے کہ اس نے بعض کو اعتراف کرنے پر مجبور کر ديا ہے - مثال کے طور پر مشرقي ايشيا ميں واقع ايک ملک کے سربراہ نے اسلامي ممالک کے ايک اجلاس ميں رہبر سے مخاطب ہو کر کہا کہ اس کے ملک ميں غربت کي وجہ ملک ميں موجود سرمايہ کي صھيونستي اور امريکي سرمايہ داروں سے وابستگي ہے - رہبر مقام معظم اس نتيجہ پر پہنچے کہ جب استکبار اپنے فائدے کو واجب جان ليتا ہے پھر نہ کسي قوم ، نہ معيشت ، نہ ثقافت  ، نہ  لوگوں اور نہ ہي کسي  پر رحم کرتا ہے -  

آج اس بات ميں ذرا بھي شک باقي نہيں رہا ہے کہ ويزويلا کي حکومت اور عوام  اسلامي انقلاب سے متاثر ہو کر  امريکہ کے مقابلہ ميں اٹھ کھڑي ہوئي ہے - کاسترو نے بھي اسلامي جمہوري ( اسلامي انقلاب سے حاصل شدہ )  نظام کے حق ميں آواز بلند کي ہے اور امريکہ کے مقابلے ميں انقلاب کي حمايت جاري رکھے ہوۓ ہے - لبنان ميں موجود حزب اللہ نے ايران کے انقلابي لوگوں کي آزادي خواھي سے درس لے کر صھيونستي رژيم کے مقابلے ميں لبنان کي آزادي کو  محفوظ رکھنے کي کوشش کي - شام کے قائدين نے بارھا اعلان کيا ہے کہ ہم نے اسرائيل کي غاصب قوت کے سامنے کھڑے ہونے کا درس ايران کے انقلاب سے حاصل کيا ہے - افغاني جنگجو ايران کے اسلامي انقلاب سے رہنمائي حاصل کرکے روس کو اپني سرزمين سے باہر کرنے ميں کامياب ہوۓ اور اپني آزادي  حاصل کي -

  انقلابي  طرز پر ايران کي سياسي ، معاشي ، ثقافتي اور فوجي آزادي  جنگ کي ايک مثال ہے کہ جس سے متاثر ہو کر عراق ، سوڈان ، فلسطين  وغيرہ کے لوگ مسلط قوتوں کے خلاف لڑ رہے ہيں - يہ بہت حيرت انگيز بات ہے کہ وہ اپنے اوپر مسلط طاقتوں کے خلاف وہي اسلامي انقلاب کا نعرہ ( امريکہ مردہ باد ) ، ايران کے رضاکاروں کي طرح  ہلکے ہتھياروں  کا استعمال  اور علامت ( خدا پر توکل ) کے بھروسے پر لڑتے ہيں اور يہي وہ بات ہے جو استکبار کو ايران کے اسلامي انقلاب کي طرز کے چند مزيد کاميابيوں کے خوف  سے پريشان کرتي ہے -  

انقلاب اسلامي ايران اور اسلامي بيداري کے باہمي رابطے سے جو نتائج ہمارے سامنے آتے ہيں  وہ متعدد اور فراوان ہيں جيسے -

1- اگرچہ اسلامي بيداري کي جڑيں کم از کم سو سال پراني ہيں مگر اس کي وسعت اور ترقي ميں  اسلامي انقلاب نے بہت ہي کليدي کردار ادا کيا ہے -

2- اسلامي بيداري پر اسلامي انقلاب کے اثرات کي مختلف اطراف سے تائيد ہوتي ہے - مثلا

امام خميني رح کے بيانات اور ان کي تفصيلات سے اور اسي طرح آخري دہائيوں ميں اسلامي واقعات ميں اضافے سے اسلامي بيداري پر اسلامي انقلاب کے اثرات کو ظاہر کرتے ہيں - يہ ايسے وقت ميں ہے کہ اسلامي انقلاب نے بار بار اعلان کيا ہے کہ انقلاب کو جاري کرنے کي کوشش کرنے ميں نہيں ہے بلکہ وہ اس بات پر يقين رکھتے ہيں کہ انساني فطرت اور وحي الھي سے رابطہ کے ليۓ اسلامي انقلاب کے پيغامات کو فيزيکلي مفھوم ميں جاري کرنے کي ضرورت نہيں ہے -

تحرير: سيد اسد الله ارسلان 

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

خدا کي حاکميت کي طرف رحجان