• صارفین کی تعداد :
  • 9618
  • 7/18/2012
  • تاريخ :

مائيکروسافٹ آفس کا جديد ورژن متعارف

مائیکروسافٹ آفس کا جدید ورژن متعارف

مقبول سافٹ ويئر مائيکروسافٹ آفس کا ’ٹچ ٹيکنالوجي‘ سے ليس نيا ورژن پير کے روز امريکي شہر سان فرانسسکو ميں متعارف کروايا گيا-

اس موقع پر کمپني کے سربراہ سٹيو بالمر کا کہنا تھا کہ’ آفس دو ہزار تيرہ‘ مائيکروسافٹ کي اب تک کي ’جرات مندانہ ترين‘ تخليق ہے-

آفس دو ہزار تيرہ ميں موبائل آلات، سماجي روابط کے ذرائع اور کلاۆڈ کمپيوٹنگ سے ہم آہنگي لائي گئي ہے-

آفس سافٹ ويئر دفتري کاموں کے ليے دنيا کا مقبول ترين سافٹ ويئر ہے اور دنيا بھر ميں اس کے ايک ارب صارفين ہيں-

يہ مائيکروسافٹ کا سب سے منافع بخش سافٹ ويئر ہے اور اس ميں جدت لا کر کمپني مارکيٹ ميں اپني جگہ برقرار رکھنے کے ليے پر اميد ہے-

آفس دو ہزار تيرہ، آپريٹنگ سسٹم ونڈوز 8 اور سرفيس نامي مائيکروسافٹ کے متوقع ٹيبليٹ کمپيوٹر کي طرح، مکمل طور پر ’ٹچ ٹيکنالوجي‘ سے ليس ہے-

سرفيس ٹيبلٹ کمپيوٹر رواں سال اکتوبر ميں متعارف ہونا ہے جو کہ حريف ايپل کے آئي پيڈ کے ڈھائي سال بعد مارکيٹ ميں آ رہا ہے-

سٹيو بالمر کا کہنا تھا کہ اس بار آفس دو ہزار تيرہ کے کام کرنے کے انداز کا مقصد صارفين کو محظوظ کرنا اور آسانياں پيدا کرنا ہے-

پہلي بار ’ورڈ‘، ’ايکسل‘، پاور پوائنٹ‘ اور ’آۆٹ لُک‘ ٹچ سسٹم ميں کام کر سکيں گے اور لوگ اپنے مختلف دستاويزات اور ديگر فائلوں کو براہِ راست چھو کر استعمال کر سکيں گے-

گارٹنر کمپني کے ايک محقق مائيکل سِيلور نے بتايا کہ سنہ دو ہزار گيارہ ميں آفس کي قدر چودہ ارب ڈالر رہي جو کہ مائيکروسافٹ کي آمدني کا نصف حصہ ہے-


متعلقہ تحريريں:

بند آنکھوں کے خواب