• صارفین کی تعداد :
  • 1017
  • 7/14/2012
  • تاريخ :

ايران کے عالمي ادارے کا ڈپٹي چيئرمين بننے پر امريکہ پريشان

ایران کے عالمی ادارے کا ڈپٹی چیئرمین بننے پر امریکہ پریشان

ہتھياروں کي عالمي تجارت کے معاہدے کا جائزہ لينے والي کانفرنس ميں شريک امريکي وفد ايران کو کانفرنس کا نائب صدر منتخب کئے جانے پر اپني ناراضگي نہيں چھپا سکا-

 ابنا:‌ ہتھياروں کي عالمي تجارت کے معاہدے  کا جائزہ لينے کے لئے عالمي کانفرنس نيويارک ميں اقوام متحدہ کے دفتر ميں دس روز قبل شروع ہوئي ہے- اس کانفرنس ميں اسلامي جمہوريہ ايران کو بھي کانفرنس ميں شريک نمائندوں نے واضح اکثريت کےساتھ نائب صدر منتخب کيا- ايران کو اس عالمي کانفرنس کا نائب صدر منتخب کئے جانے پر کانفرنس ميں  شريک امريکي وفد اپني ناراضگي کو نہيں چھپا سکا اور کھل کر اس نے ايران کي مخالفت کي - اس کانفرنس ميں شريک امريکي مندوب نے ايک غيرمعقول اقدام اور اقوام متحدہ کے بيشتر مندوبين کي رائے کي بے احترامي کرتے ہوئے کہا کہ ايران غيرقانوني ايٹمي سرگرمياں انجام دے رہا ہے اور وہ حزب اللہ و شام کو بھي ہتھيار فراہم کررہا ہے-امريکي وفد نے ايران پر يہ بھي الزام لگايا کہ وہ عالمي امن و صلح کو نقصان پہنچار ہا ہے-

امريکي وفد کے اس بے بنياد الزام کے جواب ميں اقوام متحدہ ميں ايران کے مشن نے امريکي دعوے کو بے بنياد و فضول قرارديتے ہوئے کہا کہ ايران اس طرح کے الزام کو جواب دينے کے قابل ہيں نہيں سمجھتا-اقوام متحدہ ميں ايران کے نمائندہ دفتر نے رائے عامہ اور کانفرنس ميں شريک مندوبين پر واضح کرنے کے لئے ايک بيان شائع کرديا - اس بيان ميں عالمي امن و صلح کو ايران کے ذريعے نقصان پہچائے جانے پر مبني امريکا کے دعوے کومضحکہ خيز قرار ديتے ہوئے کہا گيا ہے کہ ايران کہ جس نے گذشتہ ساڑھے تين سو برس سے کسي بھي ملک کے خلاف جارحيت نہيں کي ہے وہ صلح پسند ہے يا امريکا کہ جس کي تاريخ دنيا کے مختلف ملکوں ميں جارحيت وظلم وستم سے اٹي پڑي ہے ؟ ايران کے مشن کے بيان ميں مشرق وسطي ميں امريکا کے تازہ ترين جارحانہ اقدامات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گيا ہے کہ ايران نے کسي بھي طرح کا کوئي بھي ہتھيار کسي ملک يا گروہ کوعام شہريوں کو قتل کرنے کے لئے ارسال نہيں کيا ہے ليکن پوري دنيا يہ جانتي ہے کہ امريکا پوري دنيا ميں اسلحہ ارسال کرتا ہے جس کا مقصد بے گناہ شہريوں کا قتل عام کرنا ہوتا ہے-