• صارفین کی تعداد :
  • 829
  • 7/10/2012
  • تاريخ :

صالحي : شام کے بارے ميں کوفي عنان کے اقدامات مثبت ہيں

صالحی اور کوفی عنان

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ شام کے بارے ميں اقوام متحدہ کے نمائندے کے اقدامات مثبت اور تعميري ہيں اور جو لوگ کوفي عنان کے اقدامات سے ناراض ہيں انھيں مشکل ايجاد کرنے کے بجائے مثبت کردار ادا کرنا چاہيے- 

 ابنا: انھوں نے کہا کہ ايران نے ہميشہ شام کے معاملے کو مذاکرات کے ذريعہ حل کرانے کي تلاش و کوشش کي ہے اور شام کے معاملے کا امريکيوں، سعوديوں اور قطريوں کے پاس نہيں بلکل خود شامي عوام کے پاس ہے اور ہميں شامي عوام کي مانگوں کا احترام کرنا چاہيے  انھوں نے کہا کہ چند مسلح دہشت گردوں کي حمايت کرکے کسي ملک کے نظام کو تباہ نہيں کيا جاسکتا اور نہ ہي عالمي برادري اس کي اجازت دےگي انھوں نے کہا کہ دنيا ميں امريکہ اور اس کے اتحادي ممالک کا کام ہي تخريب کاري اور تخريب کاروں کي حمايت ہے-