انقلاب اسلامي ايران کے بين الاقوامي اثرات
فرانس کے انقلاب نے فرانس کي سرحدوں کے اندر تو تبديلياں رونما کيں مگر اس کے اطراف کے ممالک يعني سپين ، جرمني ، ہالينڈ اور دوسرے ہمسايہ ممالک ميں اس انقلاب کو کوئي سروکار نہيں تھا ليکن ايران کا اسلامي انقلاب بہت وسيع تھا اور دنيا کے بہت بڑے حصے پر اسلامي انقلاب نے اپنے اثرات مرتب کيۓ ہيں -
يہ سخن ہمارا دعوي نہيں ہے کہ ہم ہميشہ انقلاب کي وسعت اور بعنوان نعمت ، برکت اور مقبوضہ قوموں کے ليۓ نجات دہندہ کے اس کو لاگو کرنے کي کوشش ميں مصروف ہيں بلکہ انقلاب اسلامي کے دشمنان بھي يہي اقرار کرتے ہيں کہ امام خميني کي بيداري اور حق طلبي کي آواز تمام دنيا کے کانوں تک پہنچ چکي ہے -
اس بارے ميں دھيان ديں کہ انقلاب کے اثرات سے ہماري مراد يہ ہرگز نہيں ہے کہ بلا فاصلہ ايران کے بعد علاقائي ممالک ، ہمسايہ ممالک اور خاص طور پر اسلامي ممالک کے لوگ ايک ايک کرکے اپنے نظاموں ميں تبديلي لاتے ہوۓ حکومتوں کو تبديل کر ديں بلکہ بيداري اور آگاہي جو کہ ممالک اور خاص طور پر مسلمان امت کے درميان پيدا ہوئي ہے وہ واقعي ہے جس سے انکار ممکن نہيں ہے -
جناب ھوبر اس بات کے معتقد ہيں کہ وقت کے ساتھ ايسے عوامل سامنے آئيں گے کہ دنيا کے مسلمانوں کے سينوں ميں چھپي يہ حرارت اور آگ دنيا کو جگانے کے کام آۓ گي -
جناب ھوبر کے دوسروں بيانات جو انہوں نے اسلامي انقلاب کي وسعت کے بارے ميں ديۓ ہيں ان پر ذرا غور فرمائيں :
" موجود دور ميں اسلامي انقلاب نے تمام عالم اسلام پر اپنے اثرات چھوڑے ہيں اور ہم آپ سے يہ کہہ سکتے ہيں کہ مسلمانوں کا وہ گروہ جو ظاھري طور پر آپ کے طرفدار نہيں ہيں ان کے دل آپ کے ساتھ ہيں اور نصف راستہ ميں ہيں اور صرف وقت کا عامل ہے جو انہيں آپ کي طرف کھينچ لاۓ گا - ميرے خيال ميں اسلامي انقلاب تمام اسلامي دنيا ميں اپنا راستہ بنا لے گا اور جہان غير اسلامي پر بھي اپنے اثرات مرتب کرے گا - "
( جاري ہے )
تحرير: سيد اسد الله ارسلان
متعلقہ تحريريں:
حضرت امام خميني کي عظيم شخصيت