• صارفین کی تعداد :
  • 2851
  • 7/9/2012
  • تاريخ :

حضرت امام خميني کي عظيم شخصيت

امام خمینی (رح)

دوسري بات جس کي بنا پر ميں امام خميني کے بارے ميں حيران ہوں وہ يہ ہے کہ وہ  ايک بوڑھا انسان  ہے - اگر آپ ہماري صدي کے انقلابي ليڈروں کي زندگيوں پر ايک نظر ڈاليں تو آپ ديکھيں گے کہ ان ميں سے کوئي بھي بڑھاپے ميں نہيں تھا اور سب کے سب يا تو جوان تھے يا ان کي جواني ڈھل رہي تھي مگر امام خميني رح انقلاب کي کاميابي کے دور ميں بوڑھا ہو گيا تھا اور اپني زںدگي کا ايک بڑا حصّہ گزار چکا تھا -  حيرت کي بات يہ ہے کہ اس بوڑھے انسان نے پوري دنيا ميں جوان نسل کو اس انداز سے متاثر کيا کہ جس کي مثال پچھلے 200 سے 300 سال ميں نہيں ملتي ہے  اور يہ ايک معجزہ ہے اور امام خميني رح کيسے يہ کام انجام دينے ميں کامياب ہوا ، وہ اس ليۓ کہ جس طرح ميں نے امام خميني رح کي شخصيت کے بارے ميں سنا ہے يا مغرب ميں  چھپنے   والي کتابوں ميں پڑھا ہے جو کہ انقلاب کے مخالفين ہيں - ان سب نے کہا ہے کہ امام خميني رح کي شخصيت  فرد پر منحصر اور کامل ہے -

وہ ايک ايسا انسان ہے جو نہ صرف اعلي اخلاقي اور انساني اقدار کا حامل ہے بلکہ مذھب سے بےحد زيادہ وابستہ ہے - اس کے علاوہ وہ ايک عالم اور دانشمند انسان ہے جو بہت سارے مسائل سے آگاہ ہے -

وہ صرف ايک مذھبي عالم اور صرف مذھبي امور سے آگاہي رکھنے والا نہيں بلکہ دوسرے  شعبوں مثلا سياست وغيرہ کے بارے ميں وسيع  جانکاري رکھتا ہے  اور يہي وجہ ہے کہ وہ شاہ کے سامنے ڈٹ گيا اور اس کي مخالفت کي کيونکہ شاہ کا مقابلہ کرنے اور اس پر غلبہ حاصل کرنے کے ليۓ نہ صرف اس کے عقيدے اور مذھبي ايمان نے اس کي مدد کي بلکہ اس کي سياسي ، مذھبي ، معاشرتي اور معاشي سوچ سمجھ بھي اس راستے ميں بےحد مددگار ثابت ہوئي  کيونکہ  امريکہ اور ديگر طاقتوں کي حمايت سے ايران ميں حکومت کرنے والے  اس وحشت ناک ديو کو  چت کرنے کے ليۓ  اسے ہر طرح کي معلومات اور خبريں تک رسائي کي ضرورت تھي -

تحرير: سيد اسد الله ارسلان


متعلقہ تحريريں:

 مغرب کي طرف سے مسلمانوں پر  فوجي اور فکري  حملوں کا آغاز ہو گيا