امريکي ڈرون اپنے عروج سے زوال کي طرف جانے والے ہيں
اس قسم کے رابطوں کي دس سے گيارہ عدد کے کوڈ سے حفاظت کي جاتي ہے جو مواصلات کي دنيا ميں قابل ذکر سکيورٹي کے حامل تصور کيے جاتے ہيں- اس کلاس اور کيٹگري کے بغير پائلٹ کے جاسوس طيارے عام طور پر آپريشن کے تمام مراحل پہلے سے ديے گئے گرافيک نقشوں کے مطابق آٹوميٹک طريقے سے انجام ديتے ہيں اور دريافت شدہ معلومات اور تصاوير اسي لمحے کنٹرول روم منتقل کرتے ہيں- پہلے سے ديے گئے ان نقشوں کو سيٹلائٹ کے ساتھ جاسوس طيارے کا رابطہ منقطع ہونے کي صورت خودکار طريقے سے اپنے اڈے پر واپس پہنچنے کے ليے بھي استعمال کيا جاتا ہے اور اسي بنا پر ہر پرواز سے پہلے آپريشن کے علاقے کا نقشہ طيارے کے کمپيوٹر ميں فيڈ کر ديا جاتا ہے- اس قسم کے طيارے اپنے جيٹ انجن اور ايئر والوز کي بنا پر بےآواز ہوتے ہيں اور زيادہ بلندي پر پرواز کرنے کي بنا پر دکھائي بھي نہيں ديتے ہيں- ان تمام خوبيوں نے پائلٹ والے طياروں کي جگہ اس قسم کے بغير پائلٹ کے طياروں کے استعمال کو زيادہ کارآمد بنا ديا ہے- بہرحال سپاہ پاسداران کے ايک اعلي کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے ماہرين نے سے امريکہ کے ڈرون آر کيو ايک سو ستر کو ڈي کوڈ کرليا ہے- سپاہ پاسداران کي بحريہ کے کمانڈر رئير ايڈميرل علي فدوي نے کہا کہ امريکي ڈرون کو ڈي کوڈ کرنے سے اس کےآپريشن اور اسے جو ذمہ دارياں سونپي گئي تھيں ان کي تفصيلات معلوم ہوچکي ہيں- رئير ايڈ ميرل علي فدوي نے کہا کہ ہم نے امريکي ڈرون کو ڈي کوڈ کرکے اسکي ميموري، پروٹوکول، اور يہ کہ اس کي کتني مرتبہ اور کہاں کہاں مرمت کي کي گئي ہے نيز پروازوں کي معلومات حاصل کرلي ہيں- انہوں نے کہا ان تفصيلات ميں اس ڈرون کو القاعدہ کے سرغنے ا سامہ بن لادن کي جاسوسي کرنے کے لئے مامور کيا گيا تھا اس کا ڈيٹا بھي ہم نے حاصل کرليا ہے- سپاہ پاسداران کے ايرو اسپيس ڈويژن کے سربراہ جنرل امير علي حاجي زادہ نے کہا ہے کہ بعض وجوہات کي بنا پر ہم اس ڈرون کے بارے ميں زيادہ تفصيلات بيان نہيں کر سکتے کيونکہ يہ اب ايران کے لئے قومي سرمايہ محسوب ہوتا ہے، لہذا ہم اس کے تمام اسرار و رموز بيان نہيں کر سکتے، ليکن چونکہ امريکہ کا دعوي تھا کہ ايران اس کے ڈيٹا پر دسترسي نہيں پاسکتا، صرف امريکہ کو يہ بتانے کے لئے کہ ايراني ماہرين کو مکمل عبور ہے ہم نے 4 کوڈز کا انتخاب کيا ہے جس امريکہ پر واضح ہوجائے گا کہ ہم نے طيارے کو مکمل طور پر ڈي کوڈ کر ليا ہے- انہوں نے کہا کہ ہم نے حتي يہ بھي معلوم کرليا ہے کہ RQ-170 کچھ فني نقائص کي بنا پر اکتوبر 2010ء ميں کليفورنيا ميں تھا پھر اسکو ٹھيک کرنے اور فلائنگ ٹيسٹ کے بعد نومبر 2010ء ميں قندھار بھيجا گيا اور يہ وہاں پرواز کرتا رہا ليکن وہاں بھي اس ميں کچھ فني مشکلات تھيں کہ جنکو دور نہيں کيا جا سکا - جنرل حاجي زادہ نے مزيد وضاحت کرتے ہوئے کہا اس ڈرون کو دوبارہ دسمبر 2010ء ميں اسکے فني مشکلات اور نقائص کو دور کرنے کے لئے دوبارہ لاس اينجلس لے جايا گيا، اور اسکو ٹھيک کرنے اور اپ ڈيٹ کرنے اور ٹيسٹ پروازيں کرنے کے بعد دوبارہ قندھار لے جايا گيا- انہوں نے کہا کہ امريکہ کي معلومات ميں اضافے کے لئے بتاتا چلوں کہ ہم نے ڈرون کي تمام اطلاعات اور سافٹ وئير کو ڈي کوڈ کيا ہے، انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کے قتل سے دو ہفتے پہلے عين اسي مقام پر جہاں مبينہ طور پراسامہ مارا گيا، اس ڈرون نے پرواز کي ہے- بہرحال ايران کي جانب سے امريکہ کا ڈورن طيارہ شکار کيے جانےکے اور اسے ڈي کوڈ کئے جانے کے اعلان کے بعد اب امريکہ کي اس ميدان ميں ٹيکنالوجي کي برتري کا بھرم ٹوٹ گيا ہے اور امريکہ کے 44 ارب ڈالر ماليت کے اس مہنگے پروجيکٹ کے مستقبل پر سواليہ نشان لگ گيا ہے-
شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان