• صارفین کی تعداد :
  • 3156
  • 7/4/2012
  • تاريخ :

روس اور  اسلامي ايران

امام خمینی (رح)

امام خميني رح جو اس ملک اور اس کے تفکرات اور اصولوں کو بالکل بھي قبول نہيں کرتے تھے ، اسلام  و قرآن کے دفاع کے ليۓ الحادي تفکرات کے خلاف امام کے دل ميں جو نفرت تھي اس ميں ذرا بھي کمي نہ آئي - امام نے ہميشہ اپنے بيانات ، فرامين اور روس اور  نۓ آزاد ہونے والے ممالک کے سربراہوں  اور نمائندوں سے ملاقاتوں ميں سوويت يونين کي طرز کے نظام اور فکر کي طرف اشارہ کيا کرتے تھے  -

ايک آزاد خيال مفکر جو کہ امام اور ايران ميں اسلامي تحريک ، خاص طور پر ايراني منابع  پر تاکيد اور انحصار پر اچھا  خاصا مطالعہ رکھتا ہے ،  دنيا کے دوسرے انقلابات کا باہمي موازنہ  کرتے ہوۓ اپني حيرت انگيز  تحقيق  کے نتائج کے بارے ميں کچھ يوں کہتا ہے-

جناب احمد ھوبر  از سوئزر لينڈ :

" جب ميں نے سن ( 79 - 1978 (57 - 1356) ميں امام خميني کے متعلق  ،  خاص طور پر  ايراني منابع سے مطالعہ کرنا شروع کيا تو مجھے بہت حيرت ہوئي کيونکہ امام خميني ہماري صدي ميں وہ پہلے مذھبي رہنما ہيں جو انقلاب لانے ميں کامياب ہوۓ کہ جس ميں تين طرح کي خوبياں  مذھبي ، سياسي اور ثقافتي ايک ہي جگہ پر موجود ہيں -

ہماري صدي کے تمام انقلابي - آپ اس بارے ميں ہر انقلابي ليڈر کا نام لے سکتے ہيں مثلا لنين ، ماۆ سيٹنگ ، ہٹلر، موسوليني  ،  يہ سب ايک سياسي  اور معاشرتي انقلاب لانے ميں کامياب ہوۓ ليکن  ان ميں مذھبي رنگ شامل نہيں تھا ،انہوں نے مذھب کي بو کو محسوس نہيں کيا تھا اور حقيقت ميں  وہ سب کافر تھے  جبکہ امام خميني رح وہ پہلے انقلابي رہبر تھے جن کے ليۓ دين ، سياست اور ثقافت ايک دوسرے سے الگ نہيں تھے اور  يہ احتمالا ايران کے  اسلامي انقلاب  کي کاميابي کي  ايک واضح دليل ہے  اور اسي دليل کي وجہ سے يہ جاري رہے گا  ليکن دوسرے انقلاب اپنے اندر دوام نہ لا سکے -

ہٹلر اور موسوليني کا قوميتي انقلاب ختم ہو گيا اور ہم جانتے ہيں کہ روس کا انقلاب آج ايک مردہ ، فاسد اور مکمل طور پر قدامت پسند پديدہ رہ گيا ہے  اور اب سوويت يونين ميں وہ چيز باقي نہيں رہي ہے جس کے بارے ميں سن  1917 ميں روس کے لوگوں اور انقلابيوں نے اميد لگائي تھي -  چين کا انقلاب بھي امريکي طور طريقوں کو اپنے ملک ميں  داخل کرنے ميں مصروف ہے اور سرمايہ داري نظام کو واپس لانے کا ارادہ رکھتا ہے اور يہ انقلاب يعني ماۆئيسم ،  اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے  جبکہ اسلامي انقلاب کي بنياد بالکل الگ ہے اور يہ ثمر امام خميني کے کام کي وجہ سے ميسر آيا تھا -

 ( جاري ہے )

تحرير: سيد اسد الله ارسلان


متعلقہ تحریریں:

ہم عصر  دنيا کے ذھن اور زبان پر امام خميني (رح) اور اسلامي انقلاب