حيدرآبادي دہي کي کڑھي
پہلا مرحلہ
بيسن دہي
اجزاء
دہي | 500گرام |
بيسن (چنے کا آٹا) | آدھا کپ |
دھنيا پاوڈر | 1 چائے کا چمچ |
لال مرچ پاؤڈر | حسب ذائقہ |
نمک | حسب ذائقہ |
ہلدي پاؤڈر | آدھا چائے کا چمچ |
ادرک لہسن پيسٹ | 1 چائے کاچمچ |
پياز | 1 عدد ( باريک کھڑي کاٹ ليں ) |
لہسن کے جوئے | 4 سے 5 عدد |
ہري مرچ | 2 عدد (آدھي آدھي کاٹ ليں ) |
کريا پات | تھوڑا سا |
ہرا دھنيا | باريک کاٹ ليں |
ترکيب --------
دہي ، بيسن ، نمک ، لال مرچ پؤڈر ، ہلدي پاؤدر ، ادرک لہسن پيسٹ
تين چار کپ پاني ڈال کر مکسر ميں اچھي طرح مکس کر ليں -
اب برتن ميں اس مکس کئے ہوئے اجزاء کو ڈال ديں، اب اسميں کٹي ہوئي ہياز، لہسن کے جوئے ، کريا پات ، ہري مرچ ڈال ديں اور خوب اچھي طرح پکائيں قريب 30 منٹ دھيمي آنچ پہ پکائيں اس کے بعد دھنيا پاؤڈر ڈال ديں اور مزيد 5 منٹ تک پکاتے رہيں دھيان رہے کہ پکاتے وقت چمچ سے ہلاتے رہيں ورنہ داغ لگنے کا انديشہ ہوتا ہے -
دوسرا مرحلہ
پکوڑے
اجزاء -------
بيسن | 2 کپ |
نمک | حسب ذائقہ |
لال رچ پاؤڈر | حسب ذائقہ |
ہلدي پاؤڈر | تھوڑا سا |
ادرک لہسن پيسٹ | آدھا چائے کا چمچ |
کھانے کا سوڈا (ميٹھا سوڈا) | آدھا چائے کا چمچ |
ہرا دھنيا | (باريک کاٹ کر ملا ليں ) |
تيل | پکوڑے فرائي کرنے کے لئے |
ترکيب ---
سب اجزاء کو ايکجا کر ليں اورنيم گرم پاني سے اچھي طرح مکس کر ليں ياد رہے کہ اس ميں پاني زيادہ نہ ملائيں - تھوڑي دير کے لئے رکھ ديں -
فرائنگ پان ميں تيل اچھي طرح گرم ہونے ديں اور اور چمچ سے چھوٹے چھوٹے پکوڑے ڈال کرتل ليں - اور بازو ميں رکھيں -
تيسرا مر حلہ
بگھار
اجزاء ----
ثابت زيرہ | ايک چائے کا چمچ |
سوکھي لال مرچ ثابت | 3 ،4 عدد |
کريا پات | تھورا سا |
لہسن کے جوئے | 2 عدد باريک کاٹ ليں |
تيل | تھوڑا سا |
ہلدي | تھوڑي سي |
کڑھي، پکوڑوں کو يکجا کريں فرئينگ پان ميں تيل گرم کريں ثابت زيرہ - سوکھي لال مرچ کريا پات لہسن کے جوئے ڈال ديں اور براؤن ہونے پر ہلدي ڈال کڑھي ميں بگار لگا ديں -
پيشکش: شعبہ تحرير و پيشکش تبيان
متعلقہ تحريريں:
زرشک پلاؤ