• صارفین کی تعداد :
  • 1093
  • 6/25/2012
  • تاريخ :

محمد مرسي انقلاب مصر کے بعد پہلے صدر منتخب

محمد مرسی

مصري اليکشن کميشن کا اعلان: محمد مرسي نے 51.73 فيصد ووٹ لے کر انقلاب مصر کے پہلے جمہوري صدر منتخب 

 اہل البيت (ع) نيوز ايجنسي ـ ابنا ـ کي رپورٹ کے مطابق مصر کے اليکشن کميشن نے اخوان المسلمين کے اميدوار محمد مرسي کي صدارتي انتخابات کے دوسرے مرحلے ميں کاميابي کا باقاعدہ اعلان کيا -مصر کے اليکشن کميشن کے سربراہ فاروق سلطان نے آج محمد مرسي کي کاميابي کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صدارتي انتخابات کے دوسرے مرحلے ميں انقلابيوں کے اميدوار اکثريت حاصل کرکے مصر کے صدر منتخب ہوئے-محمد مرسي نے ووٹنگ ميں 51،73 جبکہ احمد شفيق نے 48.27 فيصد ووٹ حاصل کي - مصر ميں صدارتي انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد سيکورٹي مزيد سخت کردي گئي ہے- محمد مرسي نے اس سے قبل اعلان کيا تھا کہ کاميابي کي صورت ميں وه اپني کابينہ ميں 70 فيصد انقلابي جماعتوں اور تنظيموں سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کريں گے ادھر قاہرہ کے التحرير اسکوائر ميں بعض مظاہرين نے فوجي کونسل کي دھمکيوں کے ردعمل ميں کفن پوش ہوکر دھرنا ديا ہے- مظاہرين نے انقلاب کے مقاصد کي تحفظ پر تاکيد کرتے ہوئے اعلان کيا ہے کہ وہ انقلاب کے لئے اپني جان بھي دينے کو تيار ہيں - محمد مرسي نے اعلان کيا ہے کہ وہ اپني کابينہ کے 70فيصدوزراء کو انقلابيوں سے منتخب کريں گے.مصري عوام کا جشن و سرورمصر ميں جش و سرور کي محفليں سج گئي ہيں- ميدان التحرير ميں دھرنے پر بيٹھے ہوئے کئي لاکھ مصريوں نے المرسي کي کاميابي کے اعلان پر خوشي کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا دھرنا فوجي کونسل کي مکمل برطرفي اور تحليل تک اپنا دھرنا جاري رکھيں گے-  وہ فوجي کونسل کي تحليل اور فوجي کونسل کے زير اثر مصري عدالتوں کے ان احکامات کے کالعدم ہونے کا مطالبہ بھي کررہے ہيں جن کے تحت پارليمان کو تحليل کرديا گيا ہے اور صدر کے اختيارات کو کم کرکے فوج کو زيادہ اختيارات ديئے گئے ہيں- ميدان التحرير ميں لوگوں کے پاس مصري اور فلسطيني پرچم دکھائي دے رہے ہيں- دريں اثناء ميدان التحرير ميں کفن پوشوں کا ايک دستہ بھي دکھائي دے رہا ہے جو اعلان کررہا ہے کہ مصري عوام انقلاب کے تحفظ کے لئے جان کي بازي لگانے کے لئے بھي تيار ہيں چنانچہ المرسي کي صدارت کا اعلان ہي مصريوں کو خوش کرنے اور گھر بھيجنے کا سبب نہيں بن سکا ہے- کفن پوشوں نے ميدان التحرير ميں لگے اسٹيج کے سامنے آکر فوجي کونسل کي تمام تر دھمکيوں کو مسترد کيا ہے- مصري حکومت کي انتظامي تدابيرانتخابات کے نتائج کے اعلان سے قبل دارالحکومت قاہرہ سميت مصر کے تمام بڑے شہروں ميں زبردست انتظامي اقدامات اور پوليس اور فوج کي نفري کي تعيناتي عمل ميں آئي اور حکومت نے غزہ کے ساتھ رفح نامي سرحدي علاقے کے بھي سيل کرديا سرکاري ملازمين کو وقت سے پہلے چھٹي کرني پڑي سڑکوں، حساس عمارتوں، عبادتگاہوں، پٹرول پمپوں وغيرہ کے قريب زبردست فوجي نقل و حرکت نظر آئي- پارليمان کي تحليل کے باوجود، مرسي کا پارليمان ميں ہي حلف اٹھانے پر اصرارعدالت و ترقي نامي مصري پارٹي کے ايک قريبي ذريعے نے کہا کہ مصر کے منتخب صدر فوجي کونسل کي جانب سے پارليمان کي تحليل کے باوجود، کونسل کے اس فيصلے کو تسليم نہ کرتے ہوئے اصرار کررہے ہيں کہ وہ پارليمان کے سامنے حلف اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہيں- دريں اثناء محمد المرسي نے اپني کاميابي کے اعلان کے بعد مصري عدليہ، فوج، پوليس اور مصري عوام کے مبارک باد دي- مصري عوام کا دھرنا جاري ہے اور وہ فوجي کونسل کي طرف سے صدارتي اختيارات محدود کرنے کي آئيني ترميم کے کے خاتمے تک ميدان التحرير ميں اپنا دھرنا جاري رکھنے کے عزم کا اعلان کررہے ہيں-فلسطيني بھي خوشي منارہے ہيںمصر کے صدارتي انتخابات ميں محمد المرسي کي کاميابي پر جہاں مصر ميں ان کے حامي اور انقلاب مصر کے حامي خوشياں منارہے ہيں وہاں فلسطين کے ستم زدہ عوام نے بھي ان کي کاميابي پر خوشي کا اظہار کيا ہے اور غزہ کي پٹي ميں اسرائيل کے شديد حملوں کے باوجود جشن کا سماں ہے اور مجاہدين ہوائي فائرنگ کررہے ہيں- حماس کے ايک راہنما محمود الزہار نے محمد المرسي کي کاميابي کو عظيم کاميابي اور تاريخي لمحہ قرار ديا- فلسطيني وزير اعظم اسماعيل ہنيہ کي مبارکبادفلسطين کے قانوني وزيراعظم اسمعيل ہنيہ نے محمد المرسي کو ان کي کاميابي پر مبارک باد دي اور کہا کہ صہيوني رياست کے ساتھ تعلقات کي بحالي اور اس رياست کے ساتھ سيکورٹي تعاون کے منصوبوں کے خاتمے کا وقت آن پہنچا ہے-اسلامي حمہوريہ ايران کي وزارت خارجہ کي مبارک باداسلامي جمہوريہ ايران کي وزارت خارجہ نے بھي صدارتي انتخابات ميں کاميابي پر محمد المرسي کو مبارکباد ديتے ہوئے کہا ہے-ادھر مصر کي فوجي کونسل کے سربراہ جنرل محمد حسين طنطاوي نے بھي محمد المرسي کو تہنيتي پيغام بھيجا ہے- فلسطين کي اسلامي جہاد تحريک، کويت کے امير اور اخوان المسلمين کے مخالف امارات کے وزير خارجہ نے بھي المرسي کو مبارک باد کے پييغامات بھيجے ہيں- صہيونيوں کي تشويشصہيونيوں نے مصر ميں اسلام پسند صدر کے برسر اقتدار آنے پر تشويش ظاہر کي ہے اور کہا ہے کہ مصر دوسرا ايران ہوگا اور اس ملک ميں اسلامي جمہوري تجربہ دہرايا جائے گا اور يہ صورت حال مصر کے لئے بہت خطرناک اور تشويشناک ہے-اطلاعات کے مطابق صہيوني وزيراعظم بنيامين نتانياہو نے مصر ميں اسلام پسند اميدوار کي کاميابي پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے توقع ظاہر کي ہے کہ مصر اور اسرائيل کے تعلقات کيمپ ڈيويڈ معاہدے کے تحت جاري رہيں گے جبکہ اس سے قبل نائب صہيوني وزير اعظم نے تجويز دي تھي کہ محمد المرسي کي کاميابي کي صورت ميں مصر کے ساتھ اسرائيلي تعلقات پر نظر ثاني ہوني چاہئے- صہيوني رياست نے المرسي کي کاميابي کو اسرائيل کي يہودي رياست کے لئے تاريخ کا سياہ صفحہ قرار ديا ہے- صہيوني روزنامے يديعوت احارونوت نے ان انتخاباب کے نتيجے ميں ايسے راستے پر گامزن ہوچکا ہے جس کے نتيجے ميں يہ ملک بھي نئے ايران ميں تبديل ہوجائے گا- اس روزنامے نے مغرب اور صہيونيت کے جانے پہچانے حربے "اسلامو فوبيا" کے پيش نظر لکھا ہے کہ مصر نئي حکومت کي وجہ سے تشدد اميز اور انتہا پسند رويوں کي طرف مائل ہوسکتا ہے-