عوالم کے درجاتِ رشد ولايت اميرالمۆمنين کے تابع4
عوالم کے درجاتِ رشد ولايت اميرالمۆمنين کے تابع1
عوالم کے درجاتِ رشد ولايت اميرالمۆمنين کے تابع2
عوالم کے درجاتِ رشد ولايت اميرالمۆمنين کے تابع3
سيد محمد مهدي ميرباقري
اس کے بعد اس نے محمد (ص) و علي و فاطمہ عليہما السلام کو خلق فرمايا پس وہ ايک ہزار زمانے ٹہرے رہے- اس کے بعد اللہ نے دوسري مخلوقات پيدا کيں اور ان تين ہستيوں کو ان پر گواہ قرار ديا اور ان کي اطاعت کو مخلوقات پر جاري کيا (اور ان پر واجب و لازم قرار ديا) اور مخلوقات کے امور ان کو سونپ ديئے؛ پس وہ جن چيزوں کو چاہيں حلال قرار ديں اور جو چاہيں حرام قرار ديتے ہيں اور وہ ہرگز کچھ نہيں چاہتے جب تک کہ اللہ نہ چاہے اور اس کے بعد فرمايا: اے محمد! يہ وہي ديانت اور دينداري ہے کہ جو بھي اس سے آگے قدم بڑھائے (اور غلو کا راستہ اپنائے وہ دائرہ اسلام سے) خارج ہے اور جو بھي پيچھے رہے اور اس کي خلاف ورزي کرے (اور دائرہ اسلام ميں داخل نہ ہو) وہ نيست و نابود ہوا ہے (اور اس نے اپنا دين باطل کرديا ہے)، اور جو اس کا دامن مضبوطي سے تھامے وہ حق تک پہنچ چکا ہے؛ اے محمد! اس قسم کي دينداري سے چپکے رہو-
چنانچہ علي ابن ابيطالب اور ائمۂ ہدايت عليہم السلام کي ولايت پر ايمان در حقيقت اللہ کي ولايت پر ايمان ہے؛ لہذا دين کي حقيقت اور اس کا خالص جوہر ہي ولايۃاللہ اور ولايت اہل بيت (ع) پر ايمان کامل اور ان کے دشمنوں کي ولايت سے اعراض تام اور اجتناب کامل کے سوا کچھ بھي نہيں ہے-
قال اميرالمۆمنين عليه السلام : "فَاعْتَبِرُوا بِمَا كَانَ مِنْ فِعْلِ اللَّهِ بِإبْلِيسَ، إذْ أَحْبَطَ عَمَلَهُ الطَّوِيلَ، وَ جَهْدَهُ الْجَهِيدَ وَ كانَ قَدْ عَبَدَ اللَّهَ سِتَّةَ آلافِ سَنَةٍ لا يُدْرى أَمِنْ سِنِى الدُّنْيا أَََمْر سِنِى الْآخِرَةِ عَنْ كِبْرِ ساعَةٍ واحِدَةٍ، فَمَنْ بَعْدَ إِبْلِيسَ يَسْلَمُ عَلَى اللَّهِ بِمِثْلِ مَعْصِيَتِهِ" (7)
----------
7- نہج البلاغہ خطبہ قاصعہ خطبہ 234- بحارالانوار ج60 ص214- السلام نے فرمايا