• صارفین کی تعداد :
  • 1831
  • 3/23/2012
  • تاريخ :

حضرت اميرالمۆمنين علي بن ابيطالب (ع) کي ولايت و امامت 4

امام علي(ع)

حضرت اميرالمۆمنين علي بن ابيطالب (ع) کي ولايت و امامت 1

حضرت اميرالمۆمنين علي بن ابيطالب (ع) کي ولايت و امامت 2

حضرت اميرالمۆمنين علي بن ابيطالب (ع) کي ولايت و امامت 3

ايت اللہ العظمي حسين مظاہري

واقعۂ غدير خم کا خلاصہ کچھ يوں ہے: "پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم نے حَجَّۃالوداع (آخري حج) سے لوٹتے ہوئے غدير خم کے مقام پر پڑاۆ ڈالا اور فرمان جاري کيا کہ آگے جانے والے لوٹ کر آئيں اور پيچھے رہنے والے غدير خم پہنچ کر آئيں اور جب اس دشت ميں ايک لاکھ حجاج کا اجتماع مکمل ہوا تو فرمايا: "مجھے خدا کي طرف سے لوگوں کو ايک پيغام پہنچانا ہے اور اگر ايسا نہ کروں تو گويا ميں نے کچھ کيا ہي نہيں ہے اور پھر اس آيت شريفہ کي تلاوت فرمائي؛ يہ آيت ايک مرتبہ مکہ مکرمہ ميں اور دوسري بار غدير خم کے مقام پر نازل ہوئي- ارشاد ہوا: "يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ وَإِن لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَهُ وَاللّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ"-[7]

"اے پيغمبر ! جو اللہ کي طرف سے آپ پر اتارا گيا ہے، اسے پہنچا ديجئے اور اگر آپ نے ايسا نہ کيا تو اس کا کچھ پيغام پہنچايا ہي نہيں اور اللہ لوگوں سے آپ کي حفاظت کرے گا"-

اس کے بعد نماز ظہر ادا کي اور ايک اونچے مقام پر کھڑے ہوکر لوگوں سے بآواز بلند، فرمايا: "ميں عنقريب تمہارے درميان سے چلا جاğ گا"-

اس کے بعد ارشاد فرمايا: " ''اني تارک فيکم الثقلين کتاب اللّٰہ و عترتي اھل بيتي و انہما لن يفترقا حتي يردا علي الحوض،،(*)

''ميں تم ميں دو گرانقدر چيزيں چھوڑے جارہا ہوں ايک اللہ کي کتاب اور دوسري ميري عترت و اہل بيت اوريہ ايک دوسرے سے ہرگز جدا نہ ہوں گے حتيٰ کہ حوض کوثر پر يہ ميرے پاس پہنچيں"-

اور اس کے بعد فرمايا:

«أَلَسْتُ اَوْلى بِكُمْ مِنْ أَنْفُسِكُمْ»؟

"کيا ميں تم پر، تمہاري ذات سے زيادہ حق نہيں رکھتا؟"

.............

مآخذ:

7-‌ سورہ مائده آيت 67-

*- سنن ترمذي ج13 صص 2ظ ظ و 2ظ 1 مناقب اہل بيت-