• صارفین کی تعداد :
  • 1648
  • 3/23/2012
  • تاريخ :

غدير مولي الموحدين عليہ السلام کي نظر ميں 2

من کنت مولاه فهذا علي مولاه

غدير مولي الموحدين عليہ السلام کي نظر ميں 1

غدير رسول اللہ (ص) کا دن اور ميرا (علي بن ابي طالب) کا مشہود ہے- شيطان کي ذلت و خواري اور استدلال و برہان کا دن ہے- ان لوگوں کي صفوں کي عليحدگي کا دن ہے جو اس کو جھٹلاتے تھے- آج عظيم ترين دن ہے جس سے تم ميں سے بعض نے اعراض کيا پہلو چھڑايا- آج بندگان خدا کي ہدايت و آزمائش کا دن ہے- دلوں اور سينوں ميں چھپي ہوئي دشمنياں برملا ہونے کا دن ہے- آج مۆمنوں اور شيدائيوں پر نصوص (رسول اللہ (ص) کے واضح و صريح کلمات) کے نزول کا دن ہے- غدير شيث نبي (ع) کا دن ہے، ادريس اور يوشع اور شمعون --- عليہم السلام کا دن ہے-

عيد غدير کے روز علي عليہ السلام کا منشور

اميرالمۆمنين عليہ السلام نے خطبے کے آخري حصے ميں ارشاد فرمايا: خدا کي رحمت ہو تم پر اے مسملمانو! اس عظيم اجتماع کے بعد اپنے گھروں کو لوٹو اور غدير کي مناسبت سے عيد مناۆ اور ذيل کے امور انجام دے کر اس کي تعظيم و تکريم کرو:

- اپنے گھروالوں اور اقرباء و رشتہ داروں پر نعمتوں کو وسعت دو اور نيکي و بخشش پيشہ کرو-

- ان نعمتوں پر خدا کا شکر ادا کرو جو اس نے تمہيں عنايت فرمائي ہيں-

- ايک دوسرے سے ملو اور مجتمع ہوجاۆ تا کہ خداوند متعال تمہارے اجتماع کو وسيعتر و عظيم تر کردے-

- اللہ نعمتو پر ايک دوسرے کو تبريک و تہنيت کہو جس طرح کہ خداوند متعال نے اس روز تمہيں دوسري عيدوں سے کہيں زيادہ اجر و ثواب عطا کرکے تمہيں تبريک و تہنيت کہتا ہے-

- ايک دوسرے سے خوشروئي اور شادماني کے ساتھ، گلے ملو-

- ايک دوسرے سے ملاقات کے دوران مصافحہ کرو اور ايک دوسرے کو تبريک و تہنيت کہو-

--------

مآخذ:

اقبال الاعمال، سيد بن طاووس، صص 464-461.