• صارفین کی تعداد :
  • 1750
  • 3/23/2012
  • تاريخ :

عيد غدير سيرت اہل بيت عليہم السلام کے آئينے ميں 4

غدیر

عيد غدير سيرت اہل بيت عليہم السلام کے آئينے ميں 1

يوم الغدير کو يوم العيد ہے

عيد غدير سيرت اہل بيت عليہم السلام کے آئينے ميں 3

بقلم: جواد محدثى

چنانچہ عيد غدير عيد ہي نہيں سب سے بڑي اسلامي عيد ہے جو دنيا اور آخرت کے اجروپاداش کي نويد دے رہي ہے-

عيد غدير کے مراسمات

ا‏ئمہ اہل بيت عليہم السلام نے اس عيد کو پہچانا اس کا تعارف کرايا اور اس کو عيد قرار ديا اور مسلمانوں کو اس روز عيد منانے کا حکم ديا اور اس روز کي فضيلت بيان کي اور اس روز نيکي کرنے کا ثواب بيان فرمايا-

فرات بن احنف کہتے ہيں: ميں نے امام صادق عليہ السلام سے عرض کيا: ميري جان آپ پر فدا ہو! کيا مسلمانوں کے لئے عيد فطر اور جمعہ و عرفہ سے بھي کوئي افضل دن ہے؟

امام (ع) نے فرمايا: ہاں! افضل ترين، عظيم ترين اور شريف ترين روز عيد وہ دن ہے جب خداوند متعال نے يہ آيت نازل فرمائي کہ: " اليوم اكملت لكم دينكم و اتممت عليكم نعمتى و رضيت لكم الاسلام دينا" (5) آج ميں نے تمہارے دين کوکامل کر ديا اور تم پر اپني نعمت پوري کر دي اور تمہارے لئے اسلام کو بحيثيت دين کے پسند کر ليا)-

ميں نے عرض کيا: وہ کون سا دن ہے-

فرمايا: جب بھي بني اسرائيل کے انبياء ميں کوئي اپنا جانشين متعارف کراتا اس دن کو روز عيد قرار ديتا- يہ وہ دن ہے جب حضرت رسول اکرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم نے علي عليہ السلام کو امت کے ہادي و رہبر کے عنوان سے نصب فرمايا اور يہ آيت نازل ہوئي اور دين مکمل ہوا اور نعمت مۆمنين پر تمام ہوئي-

ميں نے عرض کيا: وہ سال کے ايام ميں سے کون سا دن ہے؟

فرمايا: دن آگے پيچھے ہوجاتے ہيں کبھي ہفتہ ہے کبھي اتوار کبھي پير ہے آخرِ ہفتہ تک-

ميں نے پوچھا: کون سا عمل شائستہ اور مناسب ہے کہ ہم انجام ديں؟

فرمايا: وہ دن عبادت، نماز و شکر خداوندي نيز سرور و شادماني کا دن ہے اس احسان کي بنا پر جو اللہ تعالي نے تم پر کيا ہے اور ہماري ولايت کو قرار ديا ميں پسند کرتا ہوں کہ اس روز تم روزہ رکھو- (6)

--------

مآخذ:

5- سورہ مائدہ آيت 3-

6ـ تفسير فرات بن ابراهيم كوفى، سوره مائده-