• صارفین کی تعداد :
  • 1985
  • 3/22/2012
  • تاريخ :

ماہ محرم الحرام کے مراقبات 7

محرم الحرام

ماہ محرم الحرام کے مراقبات 3

ماہ محرم الحرام کے مراقبات 4

ماہ محرم الحرام کے مراقبات 5

ماہ محرم الحرام کے مراقبات 6

ملکي تبريزي فرماتے ہيں: اگر محسوس کرتے ہو کہ امام عليہ السلام کے ساتھ اس طرح کي ہمدردي نہيں کرسکتے ہو، جھوٹے دعوے اپنے آپ سے دور کردو اور اپنے آپ کو خوار و ذليل نہ کرو اور صرف اسي کلام پر اکتفا کرو کہ "کاش روز عاشورا ہم آپ کے ساتھ ہوتے اور آپ کي آنکھوں کے سامنے آپ کي راہ ميں قتل ہوتا اور عظيم ترين سعادت پر فائز ہوتا- اور اگر ديکھتے ہو کہ اتني مقدار پر بھي اعتقاد نہيں رکھتے ہو تو اپنے دل و قلب کے مرض کا علاج کرو ـ وہ مرض جو اس پست دنيا کي محبت اور اس کي فنا پذير زندگي پر اعتماد اور اس کي ظاہري خوبصورتيوں سے دھوکا کھانے سے عبارت ہے ـ اور اللہ کے اس فرمان پر عمل کرو کہ "اے يہودي مذہب رکھنے والو! اگر تمہارا يہ خيال ہے کہ تمام لوگوں کو چھوڑ کر تم ہي اللہ سے خاص لگاۆ رکھتے ہو تو موت کي خواہش و آرزو کرو"- (جمعہ ـ 6)

ان اخلاقي اور عرفاني احکامات ميں ہر نکتہ حضرت آيت اللہ ملکي تبريزي رحمۃاللہ عليہ نے ہر حسيني عزادار اور اہل بيت (ع) کے شيدائي کے لئے، ايک درس ہے اور عزادار امام حسين (ع) ان احکامات پر عمل پيرا ہوکر اپنے آپ کو پرکھ سکتا ہے کہ امام حسين عليہ السلام (ع) کي عزا ميں کس قدر اخلاص و محبت رکھتا ہے- 

مرحوم آيت اللہ ميرزا جواد ملکي تبريزي کي نصائح

---------

مأخذ:

اسلامي جمہوري خبر ايجنسي (ارنا)